UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین نیوٹرل سیریز کا آغاز سے آغاز ہورہا ہے۔ دونوں ٹیمیں آج ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل آرہی ہیں جبکہ سیریز کا دوسرا ٹونٹی ٹونٹی میچ 27اکتوبر کو کھیلا جائیگا ۔غیرملکی ٹیموں کی پاکستان آمد کاسلسلہ رک جانے کے بعد پاکستان کواپنی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پڑرہی ہیں۔ یواے ای اس وقت پاکستان کا ہوم وینیو بن چکا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم ایک بارپھر اپنی ہوم سیریز جوکہ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی جانی ہے اپنی سرزمین کی بجائے یواے ای میں کھیلنا پڑرہی ہے۔ ایک ماہ کے اس دورے میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین دو ٹونٹی انٹرنیشنل ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔سیریزکا آغاز چونکہ ٹونٹی ٹونٹی میچز سے ہورہا ہے اس لیے دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچز میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ اب تک کھیلے گئے تین ٹونٹی ٹونٹی میچز میں سے دو میں پاکستان اور ایک میں افریقہ کو کامیابی ملی۔پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ میں فروری 2007ء میں کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بقیہ دونوں میچز 2009ء اور10ء کے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کھیلے گئے جہاں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔انفرادی کارکردگی میں بیٹنگ میں سب سے لمبی 71رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ قائد گریم سمتھ کو حاصل ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی 51رنز کی طویل اننگز کھیل کر نمایاں ہیں۔ وکٹوں میں سعید اجمل 5شکار کرکے سرفہرست ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین اب تک52ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 16اور 35میں جنوبی افریقہ فاتح رہا۔ جنوبی افریقہ نے ون ڈے میچز میں پاکستان کیخلاف زیادہ فتوحات ہنسی کرونئے کے دور میں حاصل کیں ،یہ وہ دور تھا جب جنوبی افریقہ کو ہرانا ایک خواب کی حیثیت رکھتا تھا ۔پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان اب تک صرف چار ون ڈے سیریز ہوئی ہیں اور تمام میں افریقی ٹیم کامیاب رہی۔پاک افریقہ پہلی ون ڈے سیریز 2002ء میں کھیلی گئی جہاں پاکستان کو دورہ جنوبی افریقہ میں چار ایک سے شکست ہوئی تھی ، دوسری سیریز 2003ء میں پاکستان میں کھیلی گئی یہاں بھی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان 3-2سے ہار گیا۔تین سال کے وقفے کے بعد پاکستان نے 2006ء میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا ، اس بار بھی پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستانی ٹیم تین ایک سے ہمت ہارگئی جبکہ ایک ون ڈے میچ بارش کی نذرہوگیا۔2007ء میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کا جوابی دورہ کیا ، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے فائنل معرکے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 1992ء کے ورلڈکپ میں کھیلا گیا جہاں افریقی ٹیم نے 20رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ اگلے دونوں میچز میں پاکستان فاتح رہا، 1995ء سے لیکر 2000ء تک دونوں ٹیموں کے مابین 13ون ڈے میچز ہوئے اور تمام میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کسی ٹیم کیخلاف پانچ سال تک کوئی ون ڈے میچ نہیں جیت سکا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین آخری بار ون ڈے میچ 2007ء میں کھیلا گیا،لاہور میں ہونیوالے میچ میں گریم سمتھ الیون نے 14رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری 10ایک روزہ میچز میں سے 6میں جنوبی افریقہ اور تین میں پاکستان فاتح رہا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوا۔ مشترکہ میچز میں محمدیوسف کو سب سے زیادہ 33میچز میں1113رنز کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبرپرگری کرسٹن25میچز میں 1054رنز سکور کرکے نمایاں ہیں۔ون ڈے میچز میں سب سے لمبی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز پاکستان کے سلیم الہیٰ کے پاس ہے ، انہوں نے 2002ء کے سیزن میں پورٹ ایلزبتھ میں 135رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ سب سے زیادہ دو دو سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں کی تعداد پانچ ہے، ان میں اعجازاحمد، ڈیرن کلنین،ہرشل گبز،گیری کرسٹن اورمحمدیوسف شامل ہیں۔بولنگ میں پاکستان کے وقاریونس نے سب سے زیادہ 58وکٹیں حاصل کررکھی ہیں انہوں نے 32میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ جنوبی افریقہ پیسر مکھایا نٹینی25میچز میں 49وکٹیں لیکر دوسرے نمبرپر ہیں۔بہترین بولنگ کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس ہے ، انہوں نے1993ء میں ایسٹ لندن میں 16رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مکھایا نٹینی 2006ء کی چیمپئنزٹرافی میں موہالی بھارت میں پاکستان کیخلاف 21رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے چکے ہیں۔ ون ڈے میچز میں بطور کپتان ہنسی کرونئے نے پاکستان کیخلاف 17میچز میں قیادت کے فرائض سرانجام دئیے جہاں اُسے 15میچز میں کامیابی حاصل ہوئی اور محض دو میچزمیں ان کی قیادت میں جنوبی افریقہ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گریم سمتھ نے پاکستان کیخلاف اب تک 15ون ڈے میچز میں کپتانی کی اور اس 9 میچز میں اس کی ٹیم فاتح رہی جبکہ پانچ بار پاکستان فاتح رہا۔پاکستان کی جانب سے وقاریونس نے جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے زیادہ 9 ون ڈے میچز میں قیادت کی جہاں سات مقابلوں میں پاکستان ناکام رہا اور صرف دو میں کامیابی حاصل ہوئی۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین اب تک 16ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں سے تین میں پاکستان اور آٹھ میں جنوبی افریقہ کامیاب رہا جبکہ پانچ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔اب تک کھیلی گئی 7ٹیسٹ سیریز میں سے ایک میں پاکستان جبکہ پانچ میں جنوبی افریقہ فاتح رہا اور ایک سیریز بے نتیجہ رہی۔آخری بار 2007ء میں جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکھیلی جہاں افریقی ٹیم ایک صفرسے فاتح رہی۔ جیک کیلس کو مشترکہ میچز میں سب سے زیادہ13 میچز میں 1149رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبرپر11میچوں میں 838 رنز کے ساتھ گیری کرسٹن موجود ہیں ، پاکستان کے انضمام الحق 13میچوں میں سب سے زیادہ 710رنزبنانے والے بیٹسمین ہیں۔ بہترین انفرادی اننگز کا اعزاز ہرشل گبزکے پاس ہے ، گبزنے 2003ء میں کیپ ٹاؤن میں پاکستان کیخلاف 228رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک کیلس 155رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں ،پاکستان کی جانب سے بہترین انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز اظہرمحمود کے پاس ہے ، انہوں نے 1998ء کی سیریز میں 136رنزکی شاندار کھیلی۔ جیک کیلس کو چار ، اظہرمحمود کو تین جبکہ توفیق عمر،یونس خان ،گریم سمتھ اور گیری کرسٹن کو دو دو سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.