UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
کرکٹ کے کھیل کا جب آغاز ہو تواس وقت ایک ٹیسٹ میچ کیلئے چھ دن مخصوص ہوا کرتے تھے لیکن جوں جوں انسان نے ترقی کے منازل طے کیے اور وقت کی رفتار تیز ہوئی تو لوگ کرکٹ سے دور ہونا شروع ہوگئے اس کی سب سے بڑی وجہ ایک ہی تھی کہ کرکٹ کے کھیل میں وقت کا ضیا ئع بہت زیادہ ہوتا تھا ۔سست روی نے کرکٹ کو اختتام کے دہانے پر لاکھڑا کیا تو انتظامیہ نے ٹیسٹ میچ کا دورانیہ کم کر کے پانچ دن مقرر کردیا ۔پھر اچانک حادثاتی طور پر ایک روزہ کرکٹ کا آغاز ہوا جسے نے شائقین کو اپنے سحرمیں مبتلاکردیا اور ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا جس کی سب سے بڑی وجہ میچز کا فیصلہ نہ نکلنا تھا لیکن ون ڈے کرکٹ کی بھر مار سے ٹیسٹ میچز بھی فیصلہ کن ہونا شروع ہوگئے اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ چوتھے ہی روزہ ٹیسٹ میچ اپنے اختتام کو پہنچ جاتا ہے۔ماضی میں جیسے ون ڈے کرکٹ کا آغاز ہوا اور اس نے بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی اور لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا یوں ہی آج سے تین برس قبل برطانوی سرزمین پر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا آغاز ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو اپنے لپیٹ میں لے لیا اور بہت کم عرصے میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ نے اس قدر ترقی اختیار کی کہ کھیل کی گورننگ باڈی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا عالمی کپ کرانے پر مجبور ہوگئی ۔افتتاحی ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا شرف ساؤتھ افریقہ کو بخشا گیا ہے۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے آغاز میں سابق کرکٹرز اور ناقدین نے اس کی زبردست مخالفت کی اور اسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا لیکن انگلش انتظامیہ نے اس قسم کی تنقید پر غور کرنے کی بجائے اس کی ترقی کیلئے محنت جاری رکھی اور آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے سبھی ممالک دو سے تین بار ڈومیسٹک سطح پر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد کرچکے ہیں جسے خوب پذیرائی ملی۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی آمد کے وقت ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے میچوں کے بارے میں جوخدشات ظاہر کیے گئے تھے وہ بالکل غلط ثابت ہوئے اس کی آمد سے نہ تو ون ڈے کرکٹ کی مقبولیت متاثر ہوئی اور نہ ہی ٹیسٹ میچز کے دوران سٹیڈیمز میں شائقین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی۔ٹونٹی کرکٹ کا آغاز انگلینڈ میں ہوا جہاں افتتاحی ٹورنامنٹ میں انگلش کاؤنٹی کی 35ٹیموں نے حصہ لیا ایونٹ میں سرے کاؤنٹی نے فتح حاصل کی اس کے فوری بعد جنوبی افریقہ میں اس طرز کا ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جسے بے حد پسندکیا گیا اس کے بعد سری لنکا کے راستے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ پاکستان میں داخل ہوئی اور پی سی بی نے پاکستان کی تمام ڈومیسٹک ٹیموں کے درمیان ٹونٹی ٹونٹی کپ کا دنگل کرایا فائنل معرکہ فیصل آباد اور کراچی کی ٹیموں کے مابین لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاگیا جسے دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ تعداد میں 40ہزار کراؤڈ نے شرکت کی جو کہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے مستقبل کی روشن نوید تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں شائقین کے وقت کا ضائع نہیں ہوتا ۔دونوں ٹیموں کی اننگز 20،20 اوورز پر مشتمل ہوتی ہے۔پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد محض 20منٹ کے وقفے کے بعد دوسری اننگز شروع ہوجاتی ہے۔یوں پورے میچ کا وقت کم از کم 3گھنٹے ہوتا ہے ۔وقت بچانے کی خاطر وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹسمین کو محض 1منٹ 30سیکنڈ میں کریز تک پہنچنا ہوتاہے۔اسی وجہ سے بیٹنگ کرنے والی ٹیم باؤنڈری لائن پر ہی بنے منی ڈریسنگ روم میں موجود ہوتی ہے۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ابتدائی 6اوورز تک فیلڈرز کو دائرے میں رہنا ہوتا ہے اور 14اوورز تک بھی محض پانچ فیلڈر کو سرکل سے باہر کھڑا ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔بولنگ کے شعبے میں ایک بولر محض 4اوورز کرانے کا پابند ہوتا ہے۔اس کے علاوہ نوبال پر بیٹسمین کو فری ہٹ دی جاتی ہے جس پراس سے اگلی گیند پر بیٹسمین سوائے رن آؤٹ ہونے کے دوسرے کسی بھی طریقے سے آؤٹ نہیں ہوسکتا اس لیے عموماً فری ہٹ پر بیٹسمین چھکا لگا نے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹوٹنی ٹوٹنی کرکٹ کا سب سے بڑا اور دلچسپ جو قانون ”بال آؤٹ“کا ہے۔بال آؤٹ کا قانون کچھ اس طرح سے ہے کہ میچ ٹائی ہوجانے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے جاتے ہیں اس کیلئے دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ بولرز کو خالی پچ پرلایا جاتا ہے جہاں وہ خالی وکٹوں پربولنگ کرکے وکٹوں کا نشان لگاتے ہیں جس ٹیم کے بولرز زیادہ سے زیادہ بار وکٹ کا درست نشانہ لگاتے ہے وہ ٹیم فاتح قرار پاتی ہے۔2005ء میں انگلش ٹونٹی ٹونٹی کپ کی ٹرافی کا فیصلہ بھی بال آؤٹ پرہوا تھا جہاں سرے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے جواب میں ورکشائر کاؤنٹی کی ٹیم کو بارش کی وجہ سے میچ جیتنے کیلئے 15اوورز میں 118رنز کا حدف دیا گیا لیکن ورکشائر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 117رنز بنا سکی یوں فائنل معرکہ ٹائی ہوگیا ۔اس کے بعد امپائرز نے دونوں کپتانوں کی مشاورت سے بال آؤٹ کا سسٹم متعارف کرایا اور دونوں ٹیموں کو تین تین مرتبہ گیند وکٹوؒں کو مارنے کرنے کیلئے دی گئی دونوں جانب سے پہلی تین تین بالیں سیدھی وکٹوں کو جالگیں دوسرے یعنی ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز ہواتو ورکشائر کی جانب سے زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک نے پہلی بال پھینکی لیکن بدقسمتی سے وہ وکٹوں کو نہ لگ سکی اور جواب میں اگلی بال پر فاتح ٹیم کے ٹم مرٹنگ نے کامیاب نشانہ لگا کر سرے کو فاتح بنا دیا۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دو مرتبہ بال آئوٹ کا استعمال ہوا پہلی بار ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹائی میچ کا فیصلہ بال آئوٹ پر ہوا جہاں کیوی ٹیم نے فتح حاصل کیؒ اور دوسری بار ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا فیصلہ بھی بال آئوٹ پر ہوا جہاں بھارتی بولرز نے مسلسل تین مرتبہ وکٹوں کا کامیاب نشانہ لگایا جبکہ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بولروکٹوں کا نشانہ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکا یوں کامیابی بھارتی ٹیم کے حصے میں آئی.

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.