UrduPoint Sports

كھیل >> ہاکی >> مضامین >> ہاکی چیمپئنزٹرافی ،پاکستان نے سپین کو روند ڈالا

اعجاز وسیم باکھری:
29ہاکی چیمپئنزٹرافی ان دنوں ملائیشیا کے شہرکوالاالمپور میں جاری ہے پاکستانی ٹیم نے جرمنی کے ہاتھوں اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں اسپین کو دو صفر سے شکست دیکر نہ صرف اپنی پہلی شکست کاازالہ کیا بلکہ ایونٹ میں تین پوائنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کیلئے چمیپئنزٹرافی کا ایونٹ اپنی ماضی کی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کا بہترین موقع ہے کیونکہ قومی ٹیم ایک طویل عرصے سے کوئی بڑا ایونٹ میں جتنے میں ناکام رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے یہ ایونٹ اس لیے بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ آسٹریلوی ٹیم کے انکار کے بعد ہاکی چیمپئنزٹرافی کا ایونٹ جس کا انعقاد لاہور میں ہونا تھا سیکورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان سے ملائیشیا منتقل کردیا گیا جس کے بعد قومی کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کرکے نہ صرف فتح حاصل کرنی چاہیے بلکہ پاکستان ہاکی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کرنا چاہیے۔
ہاکی چیمپئنزٹرافی ورلڈکپ اور اولمپکس کے بعد ہاکی کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا پاکستان میں اس سے قبل 11مرتبہ انعقاد ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے اندرونی صورتحال تبدیل ہونے کے باعث پاکستان کو 12ویں بار ایونٹ کی میزبانی کاشرف حاصل نہ ہوسکا یوں چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کرنا انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی مجبوری بن گیا پی ایچ ایف نے اس پر شدید احتجاج بھی کیا اور خدشہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم اس بار چیمپیئنز ٹرافی نہیں کھیلے گی لیکن بعد میں فیصلے پرنظرثانی کرکے ایونٹ میں شرکت کرنے کافیصلہ کیا گیا۔پاکستان ہاکی ٹیم اس ایونٹ میں اپنے متعدد سینئر کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہے جسے سے ناقدین کا خیال ہے کہ قومی ٹیم یمپیئنز ٹرافی میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی لیکن سپین کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے اپنے کامیابی کی امیدیں جگا دیں ہیں۔
ہاکی کاکھیل پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے پاکستان نے ورلڈ کپ، اولمپک گیمز ، چیمپیئن ٹرافی،ایشیئن گیمز اورایشیا کپ کے علاوہ متعدد ایونٹس میں اس کھیل کے اندر اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت اپنا لوہا منوایا۔ پاکستان نے 1971ء ،1978ء 1982ء اور1984ء میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اولمپکس میں پاکستان نے تین بار 1960ء، 1968ء اور1984ء میں گولڈ میڈل حاصل کررکھے ہیں جبکہ پاکستان نے اولمپکس میں 3سلور اور2 کانسی کے تمغے بھی جیتے ۔ایشیئن گیمز میں پاکستان سات بار ایشیئن چیمپیئن رہ چکا ہے ۔ یہ اعزاز پاکستان کو 1958ء ،1962ء ، 1970ء 1974ء 1978ء 1982ء اور1990ء میں حاصل ہوا ۔پہلے تین ایشیاء ہاکی کپ بھی پاکستان کو جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ پاکستان نے عالمی سطح پر کئی عظیم کھلاڑی پیدا کیے جن میں شہناز شیخ ، منظور حسین، سمیع اللہ، کلیم اللہ، شہباز احمد، حسن سردار ، منصور احمد ، شاہد علی خان ،سہیل عباس، وسیم احمد اور محمد ثقلین کے نام نمایاں ہیں۔جبکہ موجودہ دور میں ریحان بٹ ،محمد عمران ،سلمان اکبر شکیل عباسی جیسے کھلاڑی پاکستان ہاکی کو عروج پر لے جانے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں ۔ لیکن فیڈریشن کمزورپالیسی کی وجہ قومی کھیل کاپاکستان میں مستقبل مخدوش لگ رہا ہے۔
1978ء سے شروع ہونے والے ہاکی چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں تین بار پاکستان نے کامیابی حاصل کی اور سب سے پہلا ایونٹ جو پاکستان میں منعقد ہوا پاکستان نے میزبان ملک ہونے کے ناطے بہترین کھیل پیش کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کرکے آسٹریلیا کوشکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنا نام کیا۔ دوسری چیمپیئنز ٹرافی بھی پاکستان میں 1980ء کومنعقد ہوئی اس میں بھی پاکستان نے جرمنی کوشکست دے کر مسلسل دوسری بار جیتنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ تیسری چیمپیئنز ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی پاکستان نے کی جو 1981ء کو منعقدہوئی اس بار نیدرلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر اس ایونٹ کواپنے نام رقم کیا 1982ء کی چوتھی چیمپیئنز ٹرافی بھی نیدر لینڈ نے حاصل کی۔ 1983ء 1984ء اور 1985ء میں آسٹریلیا فاتح رہا 1986ء 1987ء اور1988ء میں ویسٹ جرمنی اپنے حریفوں کو فائنل میں شکار کرتا رہا 1989ء اور1990ء میں آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی میں جیتا۔1991ء اور92ء میں جرمنی جبکہ1993ء میں آسٹریلیا اس میگا ایونٹ کاسہرا سر سجانے میں کامیاب رہا۔1994ء کی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بار پھر پاکستان کے حصے میں آئی پاکستان نے فائنل میں جرمنی کوہرا کر تیسری بار اس میگا ایونٹ کے فاتح کااعزازحاصل کیا فائنل میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا تھا اس کافیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا ۔پاکستان نے چھ کے مقابلے میں سات گول کرکے جرمنی کو پچھاڑ دیا۔ 1995ء میں جرمنی نے معرکہ سر کیا 1996ء میں نیدر لینڈ 1997ء میں پھر جرمنی اور1998ء میں نیدر لینڈ فتح کو گلے لگانے میں سرفہرست رہا۔آسٹریلیانے 1999ء کی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کی۔ 2000ء میں نیدرلینڈ 2001ء میں جرمنی ،2002ء میں نیدرلینڈ اور2003ء میں بھی نیدر لینڈ کے کھلاڑی ہی چھائے رہے ۔ سپین نے 2004ء کی چیمپیئن ٹرافی میں فائنل جیتا۔ 2005ء آسٹریلیا اور گزشتہ سال نیدر لینڈ چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کاقومی کھیل ہاکی اس وقت شدید مشکلات کاشکارہے ۔ سینئرز کھلاڑیوں کے جانے کے بعد اس کھیل کو زنک آلود کردیا گیا ہے ۔ ہاکی فیڈریشن کے غلط فیصلوں اور حکومت کی عدم توجہ بھی اس کاباعث رہی ہے ۔ قومی کھیل ہاکی جو عالمی سطح پر کھیلوں میں پاکستان کی پہچان تھا 1994ء کے بعد زوال کاشکار ہوچکا ہے ۔ پاکستان نے قریباً13سالوں سے ہاکی کاکوئی بڑاایونٹ نہیں جیتا جو کہ ہاکی فیڈریشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فیڈریشن کو چاہیے کہ و ہ سنیئر کھلاڑیوں کی قدر کرے اور کھلاڑیوں کی معاشی حالت کو درست کرے ۔جب تک فیڈریشن کھلاڑیوں کی معاشی حالت میں بہتری نہیں لائے گی تب تک قومی ٹیم کوئی بڑا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

     
مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.