UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
قارئین: کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور یہ کھیل ملک میں سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلا جاتاہے لیکن قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں اور پے درپے شکستوں نے نہ صرف شائقین کو مایوس کردیا ہے لیکن لوگوں کو اب کرکٹ سے نفرت ہونا شروع ہوگئی ہے۔کرکٹ کے چاہنے والوں میں ٹیم کی شکست پر شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے کیونکہ ٹیم پہلے تین ٹیسٹ میچز میں ناکام ہوئی اور اب ون ڈے سیریز کے ابتدائی چارمیچز میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔کھیل میں ہار جیت ایک عام سی بات ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم جس طرح مسلسل ناکامیوں کے تاج پہنتی چلی جارہی ہے یہ کسی بھی صورت میں قابل و قبول نہیں ہے کیونکہ یہ ہارصرف11کھلاڑیوں کی ہار نہیں ہے ، یہ پاکستان کی ہارہے۔پاکستان کے 18کروڑ عوام کو اپنی کرکٹ ٹیم سے محبت ہے اور کرکٹ سے عوام کی جذباتی وابستگی ہے۔ یہی وجہ ہے ٹیم جب مسلسل شکست کی راہ پر چل پڑتی ہے تو لوگ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیتے ہیں اور دوسروں کو کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے سے منع کرتے ہیں۔ ایسے میں کرکٹ کا شدید نقصان ہوتاہے اور نوجوانوں میں کرکٹ کھیلنے کا شوق ماند پڑجاتا ہے اور ڈومیسٹک سطح سے کرکٹ کی جڑیں کھوکھلی ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔یہی سب کچھ پاکستان میں ہورہا ہے۔ ٹیم کی لگاتارناکامیوں پر شائقین اس حد تک دلبرداشتہ ہوچکے ہیں کہ چوتھا میچ اکثریت نے نہیں دیکھا۔عام پاکستانیوں کی طرح میں بھی پہلی باراپنی ٹیم سے اس حد تک مایوس ہوچکا ہوں کہ بار بار ٹیم کی ناکامیوں پر آرٹیکل لکھنا اب میرے لیے مشکل ہوچکا ہے۔پہلے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ہرمیچ کی ناکامی پر آرٹیکل لکھا، اُس کے بعد پہلے دوسرے اور مسلسل تیسرے میچ میں بھی شکست پر آرٹیکل لکھنے کے بعد مجھے امیدتھی کہ چوتھے میچ میں پاکستان جیت جائیگا لیکن بدقسمتی سے چوتھے میچ میں ایک بار پھر قومی ٹیم شکست کھا گئی جس پرخود آرٹیکل لکھنے کی بجائے اس بار اپنے قارئین کی رائے جاننے کافیصلہ کیا ہے۔میں مسلسل تین میچز میں ناکامی پراپنے جذبات قارئین تک پہنچا چکا ہوں ،بے شمار تجاویز لکھیں، شکست کے جواسباب مجھے نظرآئے وہ درج کیے، لیکن آخرکب تک باربارٹیم کی ناکامی پر لکھا جاسکتا ہے۔سومیں نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل چوتھی ناکامی پر اردوپوائنٹ کے قارئین اپنے جذبات کا اظہار کریں اور بتائیں کے اُن کی نظرمیں ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کی وجوہات کیا ہیں۔کیسے اس بحران سے ٹیم نکل سکتی ہے۔اس مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دارکون ہے۔کس کی چھٹی کرانی چاہئے اور کسے واپس ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔آپ اپنے تعارف کے ساتھ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پراپنی تجاویزاور آراء سے ہمیں آگاہ کریں۔ آپ کے تبصرے کو اگلے روزآپ کے تعارف کے ساتھ اردوپوائنٹ پر شائع کیا جائیگا۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.