UrduPoint Sports

كھیل >> ٹینس >> مضامین >> ٹینس:سال کا آخری گرینڈ سلام یوایس اوپن شروع

اعجاز وسیم باکھری:
ٹینس دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے ۔سال میں ٹینس کے چار بڑے ایونٹ یعنی گرینڈسلام ٹورنامنٹ منعقد ہوتے ہیں جن میں پہلا آسٹریلین اوپن ، دوسرا فرنچ ،تیسرا ومبلڈن اور چوتھا یوایس اوپن ہے جو ہر سال اگست کے مہینے میں امریکی شہر نیویارک میں کھیلا جاتا ہے جہاں دنیا بھر کے ٹینس سٹار اور ٹینس کا شہزادیاں اپنے جوہر دکھاتی ہیں یوایس اوپن کے ڈراز کا اعلان کیا جاچکا ہے اور مقابلے شروع ہوچکے ہیں ٹینس کنگ راجر فیڈرراور جسٹن ہنین کو ٹاپ سیڈ مقرر کیا گیا جبکہ شراپووا فیڈرر کے ہمراہ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔ایونٹ میں شرکت کیلئے دنیا بھر کے تمام سپرسٹار نیویارک پہنچ چکے ہیں جبکہ شائقین کی ایک بڑی تعداد سال کے آخری گرینڈسلام سے لطف اندوز ہونے کیلئے نیویارک کا رخ کرتی ہے۔یوایس اوپن کے خواتین سنگل ٹائٹل میں فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کئی کھلاڑیوں نے کیا وینس ولیمز جو کہ ومبلڈن اوپن کی فاتح ہیں نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہوم کورٹ پر ہونے والے یوایس اوپن کو خود جیتنے کی کوشش کرینگی جبکہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا جو کہ ایک طویل عرصے سے کوئی بڑا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنااعزاز کسی دوسری کھلاڑی کو نہیں جیتنے دینگی ماریا شراپووا نے اس دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے گزشتہ دنوں ٹورنٹواوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا ان کا موقف تھا کہ وہ طویل عرصے سے مسلسل کھیل رہی ہیں لہذا وہ یوایس اوپن میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے فریش ہونا چاہتی ہیں اسی لیے انہوں نے کینیڈا ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ 2003کی فاتح اور گزشتہ سال کی رنراپ اور عالمی نمبر ایک جسٹن ہنین بھی یوایس اوپن میں فتح کیلئے پرعزم ہیں ہنین طویل عرصے سے عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر فائز ہیں اور ممکن ہے کہ وہ یوایس اوپن میں فتح حاصل کرنے میں سرخرو ہوجائیں لیکن بہرحال اس بار خواتین سنگل ٹائٹل کے حصول کیلئے شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ دوسری جانب سیکنڈ سیڈ رافل نڈال بھی بھر پورتیاری کے ساتھ نیویارک پہنچ چکے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام ٹائٹل کا فائنل میں بھی فیڈرراور نڈال کے درمیان ہوگا۔
پاکستانی شائقین کیلئے یہ خبر اچھی نہیں ہے کہ قومی ٹینس سٹار اعصام الحق یوایس اوپن کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئے۔اعصام الیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کھیل کے باوجود زخمی ہونے کے باعث اہم مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرہوگئے جس سے وہ یوایس اوپن کے مین راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئے تاہم ڈبلز ایونٹ میں ان کی شرکت کی یقینی ہے ۔
یوایس اوپن سال کا چوتھا گرینڈسلام ٹورنامنٹ ہے اور اس بار 126واں ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے۔پہلی بار 1881ء میں یوایس اوپن کے مقابلے شروع کیے گیے اور آغاز میں محض مردوں کا سنگل مقابلے ہوا کرتے تھے لیکن چھ سال بعد منتظمین نے خواتین کے مقابلے بھی کرانے شروع کردیے یوایس اوپن مقابلوں میں پہلے مرد چیمپئن کا اعزاز رچرڈ سیئرز کو حاصل ہے جبکہ ایلن ہنسیل پہلی خاتون چیمپئن تھیں۔یوایس اوپن کی تاریخ میں بل ٹیلڈن کو سب سے زیادہ 10مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔بل ٹیلڈن کے بعد سب سے زیادہ مرتبہ یوایس اوپن جیتنے کا اعزاز بل لارنڈ 9، بل جونسٹن 8، رچرڈسیئرز اور جمی کنورزنی نے سات سات مرتبہ ٹائٹل جیتا اندرے آگاسی نے اپنے کیرئیر میں پانچ مرتبہ سال کا آخری گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔موجودہ عالمی نمبر ایک راجرفیڈرر اپنے کیرئیر میں مسلسل تین مرتبہ یوایس اوپن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ اس بار بھی وہ فتح کیلئے پر عزم ہیں۔خواتین سنگل مقابلوں میں مولیرے نے اپنے کیرئیر میں 10مرتبہ یوایس اوپن جیتا جبکہ ہلین ولزموڈی اور کرس ایورٹ نے 9,9مرتبہ ٹائٹل جیتا۔سابق امریکی ٹینس سٹار سٹیفی گراف نے بھی اپنے کیرئیر میں 8مرتبہ یوایس اوپن کا ٹائٹل جیتا۔رچرڈ سیئرز کو مسلسل سات مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے 126سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی یہ ریکارڈ اپنے جگہ قائم ہے۔یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مقابلے ہارڈ کورٹ پر کھیلے جاتے ہیں ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.