UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> مضامین >> ڈیوڈ بیکھم …فٹبال کی دنیا کا تاریخ ساز کھلاڑی


اعجاز وسیم باکھری:
فٹ بال دنیا کا ہر دلعزیز کھیل ہے۔ یہ کرہ ارض کا اولین کھیل ہے جسے دنیا کے ہر حصے میں دیکھا اور کھیلا جاتا ہے فٹ بال جہاں دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے وہیں اس کھیل کو کھیلنے والے یعنی فٹبالر بھی عالمگیر شہریت رکھنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں شائقین ان سٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہوتے ہیں میڈیا میں ان ہیروز کو خصوصی کوریج دی جاتی ہے اور ان کی ایک ایک ادا کو کاپی کرنا ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے۔ دور حاضر میں فٹبال کی مقبولیت کا سبب دنیا کے چند گنے چنے سپر اسٹار ہیں جن کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے شائقین کی ایک بڑی تعداد ہمیشہ بے تاب رہتی ہے ان میں سابق فرنچ کپتان زین الدین زیدان برازیلین اسٹار رونالڈو، رونالڈ ینیو اور کا کا، سابق جرمن قائد مائیکل بالاک، عالمی چیمپئن اٹلی کے نامور سٹرائیکر ٹوٹی اور نوجوان انگلش کھلاڑی وین رونی شامل ہیں۔ انہیں کھلاڑیوں میں ایک ایساسٹار بھی ہے جس کی وجہ شہرت اس کے شاندارکھیل کے ساتھ ساتھ اس کی پر کشش اسٹائلش اور ہر دل عزیز شخصیت بھی ہے جی ہاں! وہ ہیں ڈیوڈ بیکھم… انگلستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور اہم ترین کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اسے ہر روز اپنے پرستاروں کی جانب سے چار ہزار ای میلز اور سینکڑوں خطوط موصول ہوتے ہیں۔ لوگ ڈیوڈ بیکھم کے ہر انداز کی نقل کرتے ہیں۔ اس کا ہےئر اسٹائل دنیا کے چند پسندیدہ ترین ہےئر سٹائلز میں سے ایک ہے۔ یہی نہیں ا یک با ر بیکھم نے اپنا سر منڈھوا دیا تھا تو اس کے پرستاروں نے بھی اپناسر منڈھوا لیا اور ہر اس میچ میں جہاں بیکھم کھیل رہا ہوتا تھا تو اس کے بے شمار فین اپنا سر منڈھوائے اس کی فیورٹ نمبر 7 شرٹ پہننے ہو ئے نظر آتے تھے۔ فٹبال ورلڈ کپ2006ء کی عالمی جنگ میں اپنے دوست کھلاڑی لوئس فیگو کی قیادت میں اسپنش ٹیم کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں پنالٹی ککس کی اعصاب شکن جنگ میں بری طرح شکست کھانے کے بعد ڈیوڈ بیکھم نے انگلش ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آج کل سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر بیکھم ان دنوں امریکی کلب ”لاس اینجلس گلیکسی “سے وابستہ گئے ہیں جہاں اس نے 18اگست کو نیوریاک ریڈ لائن کے خلاف پہلا گول کرکے نہ صرف ایونٹ میں اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی بلکہ تنقیدکرنے والوں کے منہ بھی بند کردیے۔
2مئی 1975ء کو لند ن میں پیدا ہونے والے ”ڈیوڈ رابرٹ جوزف بیکھم“نے سکول کے زمانے میں فٹبال کھیلنا شروع کی ۔ڈیوڈ بیکھم کے والد ڈیوڈ ایڈورڈ ایلن ایک باورچی تھے اور انہیں بچپن سے ہی فٹبال کا جنوں کی حد تک شوق تھا اور ان کا یہی جنون بیٹے ڈیوڈ بیکھم کو فٹبال کی دنیا میں کھینچ لایا اور آج بیکھم دنیائے فٹبال کا عظیم ترین فٹبالر سمجھا جاتا ہے۔بیکھم کے والد مانچسٹر یونائٹیڈفٹبال کلب کے بہت بڑے پرستار تھے اور وہ لندن سے سپیشل سفرکرکے اولڈٹریفورڈ مانچسٹر سٹیڈیم میں میچز دیکھنے آیا کرتے تھے بعدازاں وہ اپنے ہمراہ بیکھم کو بھی لانے لگے ان حالات میں بیکھم پر ہر بدلتے دن کے ساتھ فٹبال کا جنون طاری ہوتا چلا گیا اور وہ اپنے سکول کی جانب سے بہترین فٹبالر کے روپ میں ڈھلنے لگے۔1986ء کے اوائل میں بیکھم نے جوایک مقامی کلب میں شمولیت اختیار کی اور انتہائی شاندار کھیل پیش کرکے وہ میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انہی دنوں مانچسٹر میں سکول لیول کے لڑکوں میں ٹیلنٹ کے تلاش کی ایک مہم شروع کی گئی جس میں بیکھم نے بھی حصہ لیا جہاں پاور فل ککس کی بدولت منتخب ہونے والے لڑکوں میں پہلا نمبر بیکھم ہی کا تھا۔بیکھم کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ نے اسے اپنے کلب کی جانب سے جونیئر لیول پر کھیلنے کی پیشکش کی جو کہ بیکھم کے خوابوں کی تعبیر تھی۔14برس کی عمر میں اسے پہلی بار کنٹریکٹ دیا گیا اور بیکھم مانچسٹر یونائیٹڈ کے پنڈتوں کے زیرسایہ فٹبال کے گر سیکھنے لگے جہاں ٹاپ کلاس کوچز نے اس کے نیچر ل ٹیلنٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت کم عمری میں اسے ایک کامیاب فٹبال بنا دیا۔بیکھم کے کیرئیر کا آغاز زیادہ اچھا نہیں تھا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور محنت کرکے خود کو کامیاب فٹبالر ثابت کیا۔بیکھم کے بہت جلد منظر عام پر آنے کی سب سے بڑی وجہ اس کی فری ہٹ اور پنالٹی ککس تھیں جو اس کو کم عمری میں ہی بام عروج پر لے آئیں۔دور حاضر میں بھی بیکھم کو ”پنالٹی کنگ“ کہا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے وہ پنالٹی شوٹر پر گول کرنے میں ناکام چلے آرہے ہیں جس کے بارے میں ماہرین کا خیال تھا کہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے اضافی بوجھ کی وجہ سے وہ اپنے نیچر ل کھیل سے دور چلے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ انگلش ٹیم یورو 2004ء اور ورلڈکپ 2006ء کے کوارٹر فائنل تک پہنچ کر پنالٹی شوٹر پر شکست کھا گئی ۔مانچسٹر یونائیٹڈ جونیئر ٹیم سے منسلک ہونے کے بعد بیکھم کے کھیل میں نکھار آتا گیا اور وہ سیزن پہلے سیزن کے اختتام سے قبل ہی سینئر ٹیم کا حصہ بن چکے تھے۔یکم ستمبر 1996ء کو بیکھم نے پہلی بار اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ورلڈکپ کوالیفائیگ راؤنڈ میں اسے مولڈوا کے خلاف میدان میں اتارا گیا جہاں اس نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ کرکے انگلش ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔گوکہ بیکھم اس میچ کوئی گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن اس نے اپنی فری ہٹ اور کارنر ہٹ سے سب کو متاثر کیا۔ان دنوں بیکھم کی قسمت کا ستارہ عروج پر تھا اور اسے پی ایف اے کی جانب سے ینگ پلیئر آف دی ائیر کے اعزاز سے نوازا گیا جو کہ بیکھم کی صلاحیتوں کا کھلا اعتراف تھا۔انٹرنیشنل کیرئیر کے آغاز کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں بیکھم کی کارکردگی میں مزید بہتری آگئی اوروہ انگلش ٹیم کی ضرورت بن گئے۔ورلڈکپ 1998ء بیکھم کے کیرئیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جہاں اس نے اپنی انفرادی کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے کولمبیا کے خلاف خلاف طویل فاصلے سے فری کک پر گول کرکے بیکھم نے ہر طرف سنسنی پھیلا دی ۔انہی دنوں بیکھم کی ملاقات وکٹوریہ سے ہوئی جو کہ ایک کامیاب ماڈل کی حیثیت سے منفرد پہچان رکھتی تھیں بیکھم اس کے اور وہ بیکھم کی فین تھیں اسی وجہ سے بہت جلددونوں میں دوستی ہوگئی جو اآگے چل کر شادی کے بندھن میں بدل گئی جہاں ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔بیکھم نے اپنے طویل کیرئیر میں انگلینڈکیلئے کیلئے یاد گار فتوحات حاصل کیں اور بطور کپتان وہ انگلینڈ کے سب سے کامیات ترین قائد کہلواتے ہیں۔2003ء کے اوائل میں بیکھم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا جہاں پہلے ہی سے زیدان ، رونالڈو ،رابرٹوکارلوس اور فیگو جیسے عظیم کھلاڑی کلب سے منسلک تھے بیکھم کی شمولیت کے بعد ریال میڈرڈ ایک مضبوط ٹیم کے روپ میں ابھری اور جس نے چیمیئنزلیگ کے علاوہ یوایف اے کپ ٹائٹلز میں بھی فتح حاصل کی۔ورلڈکپ 2006ء کاایونٹ بیکھم سمیت پوری انگلش ٹیم کیلئے بھی بھیانک خواب ثابت ہوا، ایک بار پھر انگلش ٹیم نے ماضی کی غلطیاں دہرائیں اور ٹیم پرتگال کے خلاف کوارٹر فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں 3-1سے مات کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔مذکورہ معرکے میں دوسرے ہاف میں بیکھم انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے جبکہ تجربہ کار کھلاڑی وین رونی کو آخری لمحات میں ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان بدر کردیا گیا اور ٹیم کے سینئر ترین رکن مائیکل اوون ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی انجری مسائل کی وجہ سے وطن لوٹ گئے تھے ایسے حالات میں پرتگالی گول کیپر نے سینئر انگلش کھلاڑی کی عدم موجودگی کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور جونیئر کھلاڑیوں کی بے جان ککس روک کر انگریزی دستے کی آگے کی جانب پیش قدمی روک دی۔اس سے قبل ایکوڈور کے خلاف بیکھم نے 28گز کے فاصلے سے فری ہٹ پر گول کرکے پہلے انگلش کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے تین ورلڈکپ مقابلوں میں گول سکور کیے۔ایونٹ سے باہر ہونے کے ایک روز بعد بیکھم نے لند ن پہنچتے ہیں پریس کانفرنس میں انگلش ٹیم کی قیادت سے استعفی دیدیا اور بطور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ منسلک رہنے کا فیصلہ کیا۔بیکھم نے اپنے کیرئیر میں 92میچوں میں انگلش ٹیم کی قیادت کی جن میں سے 58میں ٹیم نے فتح حاصل کی جوکہ کسی بھی انگلش کپتان کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔گزشتہ چند برس سے وہ شدید تنقید کی زد میں تھے اس کی وجوہات انگلش ٹیم کی کسی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہ کرنا اور ذاتی طور پر پنالٹی ککس ضیائع کرنا بھی ان کیلئے تنقید کی وجہ بنا رہا۔دو ماہ قبل بیکھم نے امریکی کلب گلیکسی کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ اور ریال میڈرڈ چھوڑ کر وہ لاس اینجلس گلیکسی سے وابستہ ہوگئے جہاں 18اگست کو نیوریاک ریڈلائن کے خلاف پہلا گول کرکے ناقدین کے منہ بند کردیے۔ڈیوڈ بیکھم کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ جہاں جس پوزیشن پر بھی کھیلتے ہیں حریف ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ وہ دنیا کے جس کونے میں بھی میدان میں اترتے ہیں اس کا استقبال ایک ہیرو کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔دیکھنے کے حوالے سے کرکٹ کے شدائی ڈیوڈ بیکھم آج بھی میڈیا اور شائقین کی آنکھوں کا تارہ سمجھے جاتے ہیں ۔ کارنر ،فری ہٹ اور پنالٹی ککس کے شہنشاہ کہلوانے والے دراز قد فٹبالرمیں ایک بہترین کوچ کی بھی خوبیاں موجود ہیں ۔یورپ امریکہ سمیت ایشیا میں بھی بیکھم کو نوجوان کھلاڑی کو فری ہٹ اور پنالٹی ککس کی تربیت دینے کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے جہاں وہ ینگ پلیئرز کی رہنمائی کرتے ہیں ۔بیکھم بہترین فٹبالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ماڈل کے طورپر بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں ۔ڈیوڈ کو کیر ئیر میں دو مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ 2001ء وہ میں بی بی سی پرسنیلٹی آف دی ائیر کا خطاب بھی جیت چکے ہیں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.