UrduPoint Sports

كھیل >> فٹبال >> مضامین >> ”کاکا“نے فیفاپلیئر آف دی ایئر ایوارڈجیت لیا

اعجاز وسیم باکھری:
فٹبال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے ۔یہ واحد کھیل ہے جو کراہ ارض میں سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلا جاتا ہے اور اس سے زندگی کا ہر طبقہ لطف اندوز ہوتا ہوا نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ فٹبال کے کھلاڑیوں سے ان ممالک میں بھی بے پناہ محبت کی جاتی جہاں فٹبال کھیلا بھی نہیں جاتا مگر فٹبال کے شہزادوں کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد دنیا کے ہر کونے میں موجود ہے۔فٹبال کا کھیل ایجاد تو برطانیہ میں ہوا مگر اسے عروج برازیل میں حاصل ہوا ۔برازیلین قوم کا یہ محاورا عام ہے ”فٹبال ہمارے خون میں شامل ہے“یہی وجہ ہے کہ برزایل کو فٹبال کا شہنشاہ کہا جاتاہے یہ بات محض کہنے کی حد تک نہیں ہے بلکہ برازیلین کھلاڑیوں نے اپنے ملک کو پانچ بار ورلڈچیمپئن بنواکر یہ ثابت کردیا کہ واقعی فٹبال ان کے خون میں شامل ہے۔برازیل کی ٹیم میں ہمیشہ سے دنیا کے بہترین فٹبالر کی ایک کھیپ موجود رہی ہے ماضی میں جہاں پیلے اس ٹیم میں فتح کی ضمانت سمجھے جاتے تھے تو دور حاضر میں بھی اس ٹیم میں موجودکھلاڑی بھی پیلے سے کم نہیں ہے ۔پیلے کے بعد برازیل کے پاس رابرٹوکارلوس ،ریواالڈو، روماریو،رونالڈو ،رونالڈینیو،روبینو اورایڈریانو جیسے سپر سٹار کھلاڑیوں نے برازیل کیلئے بے شمار فتوحات سمیٹیں ۔ان سپر سٹار میں ایک نام ایسا بھی ہے جو عصر حاضر کا نمبر ون فٹبالر ہے۔جی ہاں یہ ”کاکا“ ہے جو اپنے قدرتی ٹیلنٹ کی بدولت برازیلی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔”کاکا“ برازیلین ٹیم کا اہم کھلاڑی تو ہے ہی مگر اطالوی کلب اے سی میلان کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ وہ اے سی میلان کلب چل ہی ”کاکا“کے سرپر رہاہے جہاں ”کاکا“نے اپنی انفرادی کارکردگی کے ذریعے اے سی میلان کوتین بڑے ایونٹ میں فتح دلانے کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں کلب فٹبال ورلڈکپ میں بھی کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔”کاکا“کو سال 2007ء میں اس کی بہترین پرفارمنس پر فیفاپلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور اس سے قبل ”کاکا“ یورپئین پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں ۔فیفاپلیئر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے حصول کیلئے ”کاکا“کا مقابلہ مانچسٹریونائٹیڈ کے پرتگالی سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے سپر سٹار میسی کے ساتھ تھا جہاں ”کاکا“ نے 1047ووٹ حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔جبکہ میسی 504ووٹ کے ساتھ دوسرے اور کرسٹیانورونالڈو 426 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔”کاکا“نے اپنے کیرئیر میں کئی یاد گارمیچز میں اپنی کلب ٹیم اے سی میلان اور اپنی نیشنل ٹیم برازیل کو فتوحات سے ہمکنار کرایا۔مانچسٹر کے شائقین شاید ہی اولڈ ٹریفوڈ میں ”کاکا“ کا وہ گول بھلا سکیں گے جب اس نے 20میٹر کے فاصلے سے انتہائی اعصاب شکن لمحوں میں گول داغ کر پورے مانچسٹر کو سکتے میں مبتلا کردیا اور بطور نیشنل کھلاڑی ”کاکا“نے برازیل کوبھی بے شمار فتوحات دلائیں۔
”کاکا“کا تعلق برازیل کی ایک غریب فیملی سے ہے اور متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ”کاکا“نے اپنے کھیل پر خصوصی توجہ دی برازیل میں اگر کوئی شخص دولت مند بننے کا خواب دیکھتا ہے تو اس کیلئے لازمی ہوتاہے کہ وہ فٹبال کے کھیل سے وابستہ ہو کیونکہ برازیل میں فٹبال ہی سب سے بڑی صنعت ہے اس لیے ”کاکا“نے بھی اپنی فیملی کے حالات بدلنے کیلئے فٹبال کے کھیل میں بے پناہ محنت کی اور کم عمری میں خود کو ایک کامیاب فٹبالر کے روپ میں لاکھڑا کیا ۔ ”کاکا“ نے اپنے کیرئیر کا پہلا ورلڈکپ اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلا جس میں برازیل نے فتح حاصل کی اس وقت ”کاکا“ کی عمر بیس برس تھی۔ ”کاکا“نے اطالوی کلب اے سی میلان کو 2003ء میں جوائن کیا جہاں وہ ایک کامیاب فٹبالر بن کرابھرا ۔ایک سال قبل یہ خبریں پھیلی تھیں کہ ”کاکا“نے اسلام قبول کرلیا ہے تاہم اس بات کی اب تک واضح طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ ”کاکا“ برازیلین ٹیم میں سنٹر فارورڈ کھیلتے ہیں لیکن میچ کے آخری لمحات میں وہ گیند کے ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں ۔ ”کاکا“ فیفاپلیئر آف دی ائیر ایوارڈجیتنے والے 8ویں برازیلی کھلاڑی ہیں ۔ فیفا فٹبال پلیئر آف دی ائیر کے ایوارڈ کا اجرا 1991میں ہوا۔سب سے پہلے ونر کا اعزاز جرمنی لیدر میتھیوز کو حاصل ہے ۔اب تک7ممالک کے 12کھلاڑیوں کو 17بار یہ اعزاز دیا گیا ہے ان میں سابق فرنچ قائد زین الدین زیدان اوربرازیلین سٹار رونالڈو دو اولین کھلاڑی ہیں جو یہ اعزاز ریکارڈ تین تین بار جیت چکے ہیں۔ جبکہ رونالڈنیو یہ اعزاز دوبار جیتے میں کامیاب رہے۔زیدان واحدکھلاڑی ہیں جو تین بار ونر رہنے کے علاوہ ایک بار دوسری اور د و بار تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.