UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> کرکٹرکہانی >> ”عبدالرزاق …عصر حاضر کا قابل بھروسہ آل راؤنڈر “

اعجاز وسیم باکھری:
عبدالرزاق پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک انتہائی مستند آل راؤنڈر ہے۔ جارحانہ بیٹنگ اور نپی تلی میڈیم فاسٹ بولنگ کی بدولت عبدالرزاق کا شمار کرکٹ کی تاریخ میں صف اوّل کے آل راؤنڈرز ہوتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے وہ قومی سلیکٹرز کیلئے ایک ناپسندیدہ ترین چہرہ بن چکا ہے اور جس ٹیم کو رزاق نے بے پناہ فتوحات دلائیں آج اُسی ٹیم میں رزاق نام کی کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ بورڈ کے عہدیداروں کی ذاتی پسند نا پسند کی وجہ سے اس پر شجر ممنوعہ کا ٹیگ چیک کر دیا گیا ہے۔رزاق کا قصور صرف یہ ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے جانے والی ٹیم میں اسے بے مقصد ڈراپ کیا گیا تو اس نے ڈراپ کرنے کی وجہ پوچھی جس پر وہ مجرم ٹھہرا اور اس کیلئے قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بندکردیئے گئے ۔جارح مز اج آل راؤنڈر نے بورڈ کے رویے کو اس قدر سنجیدگی سے لیا کہ اس نے کرکٹ کی دنیا سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا مگر چند روز بعد اس نے ٹھنڈے دماغ سے سوچا کہ 28سال کی عمر ریٹائرمنٹ کی عمر نہیں ہوتی اس لیے اس نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیکر دوبارہ قومی ٹیم میں کھیلنے کا فیصلہ کیا مگر یہ رزاق کی بھول تھی کہ وہ ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کی فتوحات میں اپنا کردار ادا کرپائے گا۔کیونکہ بورڈ کے عہدیداروں نے اسے اپنی موجودگی میں ٹیم میں شامل نہ کرنے کی قسم کھارکھی ہے لہذا اس نے انڈین کرکٹ لیگ کی جانب رخ کیا جہاں اس نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔رزاق نے اُسی طرز کے ایونٹ میں 13چھکے لگائے جس طرز کے ایونٹ کیلئے قومی سلیکٹرز نے اسے نااہل قراردیا تھا ۔آئی سی ایل ٹونٹی ٹونٹی ایونٹ میں رزاق کی کارکردگی سے یہ ثابت ہوگیا کہ وہ ہرطرح کی کرکٹ کیلئے ایک مستند کھلاڑی ہے جو اپنی ٹیم کی فتح کیلئے جان لڑا دیتا ہے مگرافسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نہ جانے رزاق اور عمران فرحت جیسے کھلاڑیوں سے کونسی پرانی رنجش کا بدلہ لے رہے ہیں کہ ان کیلئے قومی ٹیم کے دروازے بند کررکھے ہیں حالانکہ اگر مشاہد نظروں سے دیکھا جائے تو اس میں رزاق یا عمران فرحت کو نہیں پاکستان کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ آل راؤنڈر ہر ٹیم کے لئے قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں یہی وجہ کہ ہر ٹیم میں ایک سے زائد آل راؤنڈر زکو ہمہ وقت لازمی رکھا جاتا ہے۔اس کی ایک ہی نہیں کئی وجوہات ہیں کیونکہ ایک تو آل راؤنڈر دوہری صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں دوسرا وہ کھیل کو کسی بھی مشکل وقت میں اپنے حق میں لانے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کیلئے لازوال پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کیلئے کامیابی کا سبب بنتے ہیں بلکہ اپنے ذاتی ریکارڈز کے حوالے سے بھی ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیکر ہمیشہ عالمی سکرین پر نمایاں رہتے ہیں۔یہ آل راؤنڈر کرکٹرز کی دلکشی ہی ہے جس نے کرکٹ کے کھیل کو امر کیا ہوا ہے۔دور حاضر میں اگر بہترین آل راؤنڈر کی فہرست تیار کی جائے توعالمی سکرین پر نمایاں حیثیت رکھنے والوں میں پاکستانی ٹیم کے ہونہار آل راؤنڈر عبدالرازق کانام بھی آتا ہے ۔وہ ایک باصلاحیت اور ایک مکمل اور مستند کھلاڑی ہیں۔رزاق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے بعد اپنی شاندار پرفارمنس کے سلسلے کو کبھی روکنے نہیں دیااور رزاق نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی کے ذریعے پاکستان کو کئی یقینی شکستوں سے محفوظ رکھ کر اپنی بے مثل پرفارمنس سے کئی ناممکن میچزمیں کامیابی سے ہمکنار کر کے خود کو عصرحاضر کا نمبر ون آل راؤنڈر ثابت کیا ۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین عبدالرزاق کو پاکستان کرکٹ کا عمران خان کے بعد ایک ممتاز اور اعلی پائے کا آل راؤنڈر قرار دیتے ہیں جو کہ رزاق کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ اور وہ ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر بھی ایک الگ پہچان رکھتا ہے جس پر مکمل اعتماد کیا سکتا ہے جو ہر موقع پر اپنی ٹیم کیلئے مثالی اور غیر معمولی پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ عبدالرزاق کو ٹیم سے باہر رکھ کر رزاق کو نہیں قومی ٹیم کو نقصان پہنچایا جارہاہے ایک بات کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ سلیکشن کمیٹی نے کس بات کو بنیاد بنا کر رزاق کو ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سکواڈ میں شامل کرنے سے انکار کیاتھا کیونکہ وہ تھری ہینڈ پلیئر ہے اگر رزاق ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کیلئے اہل نہیں ہے تو انڈین لیگ میں وہ کیسے نمایاں آل راؤنڈر بن کر ابھرا؟۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم کو عبدالرزاق کی کمی شدت سے محسوس ہوئی اور اس وقت قومی ٹیم میں عبدالرزاق کے پائے کا کوئی ایک بھی آل راؤنڈر نہیں ہے ۔کپتان شعیب ملک اور رزاق کی کارکردگی کا آپس میں موازانہ کیا جائے تو میڈم پیسر آل راؤنڈر کو قومی ٹیم کے کپتان پر حددرجہ فوقیت حاصل ہے مگر شعیب ملک کے پیچھے بہت بڑی طاقتیں ہیں جو اسے ناکام ہونے کے باوجود بھی ٹیم میں بطور کپتان مسلط کیے ہوئے ہیں مگربدقسمتی سے رزاق ان طاقتوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ہے لیکن بطور کھلاڑی وہ ان ٹیم دشمن قوتوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن پورے ملک میں جس طرح لاقانونیت عروج پر ہے ویسے ہی پاکستان کرکٹ پر ناانصافی کے آسیب کا سایہ ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنااب ناگزیر ہوچکا ہے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.