UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
قومی کرکٹ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹسمین ذوالقرنین حیدر کو شاید پوری زندگی اتنی میڈیا کوریج نہ ملتی جو انہیں صرف تین دن میں ملی ہے۔ ذوالقرنین نے دبئی میں ٹیم کو چھوڑنے کا اقدام کیا اٹھایا بین الاقومی اورلوکل میڈیا نے اس ایشو کو سرپر اٹھالیا اور تاحال کوئی بھی شخص حقائق تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور ذوالقرنین بھی تاحال اپنے زبان بند کیے ہوئے ہیں لیکن جس طرح وہ مقبولیت کے ساتھ ساتھ ہمدردیاں کھو رہے ہیں ممکن ہے کہ وہ کسی بھی وقت وہ سب کچھ اگل دیں جس کو چھپانے کیلئے انہیں خود کو لندن میں چھپانا پڑا۔ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دیکر ذوالقرنین نے شاید اچھا نہیں کیا کیونکہ اس سے ان کی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ وہ ابھی تک ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ کہنے سے کترارہے ہیں حالانکہ زمینی حقائق یہی کہہ رہے ہیں کہ ذوالقرنین کا ٹیم کو چھوڑنا صرف نامعلوم شخص کی دھمکیوں کی وجہ نہیں ہے اس کے پیچھے کچھ ”اپنے“ہیں جن سے دلبراشتہ ہوکر اُس نے فرارکی راہ اختیار کرنے کو ترجیح دی۔ گزشتہ رات لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان سے بار بار سوال کیے لیکن گئے وہ کسی بھی صورت میں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کا نام لینے پر تیار ہی نہیں ہے البتہ اُس نے دبے الفاظ میں یہ ضرور کہاکہ پاکستانی ٹیم میں سب اچھا نہیں ہے کہیں نہ کہیں کچھ ایساضرور ہورہا ہے جس کی وجہ سے مجھے میچ فکسنگ کی آفرکی گئی ہے اور ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
ذوالقرنین حیدر گوکہ شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان سے ہمدردیاں کم ہونے لگی ہیں لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوا ہے جس کی پردہ داری کی جارہی ہیں کیونکہ ایک معمولی شخص کی دھمکیوں پر کوئی کرکٹراپنی ٹیم کو چھوڑ کرنہیں جاسکتا۔ آخر کچھ ایسا ضرور ہوا جسے چھپایا جارہا ہے اور اس وقت ذوالقرنین حیدر بھی شاید ڈرے ہوئے ہیں اور وہ مزید کچھ انکشافات کرنے سے کترارہے ہیں حالانکہ انہیں بطور محب وطن پاکستانی ایسے لوگوں کے بے نقاب کرنا چاہئے جو اپنے ملک کے ساتھ سودا بازی کرتے ہیں۔ ذوالقرنین کی خاموشی سمجھ سے باہرہے کہ وہ خود کو مسائل میں ڈالنے کیلئے تیار ہیں لیکن ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے میں انہیں مشکل پیش آرہی ہے۔
ذوالقرنین کا ٹیم کو چھوڑنے کا فیصلہ گوکہ غلط فیصلہ تھا لیکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کیلئے یہ واقعہ سبق حاصل کرنے کیلئے کافی ہے کہ آج بھی ٹیم کے کھلاڑیوں تک جواریوں کی رسائی آسان ہے اور وہ جب چاہیں جس کھلاڑی کو چاہیں آفر بھی کرسکتے ہیں اور انہیں دھمکا بھی سکتے ہیں جبکہ آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ کیلئے بھی یہ واقعہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے کیونکہ وہ سب سے زیادہ اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ ہماری سختیوں کی وجہ سے میچ فکسنگ کا عنصر کرکٹ سے ختم ہوکررہ گیا ہے لیکن پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو آئے روز واقعات پیش آرہے ہیں یہ انٹی کرپشن کی ناکامی نہیں تو اور کیاہیں۔ ذوالقرنین کے معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تو دلچسپی لینا گوارا ہی نہیں کی شاید اس کے پیچھے کوئی راز ہولیکن کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین کی تنخواہ روک دی ہے اورایک کمیٹی بنادی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں ذوالقرنین کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔کرکٹ بورڈ اس وقت وکٹ کیپر بیٹسمین سے سخت ناراض ہے جبکہ سابق کرکٹرز نے بھی ذوالقرنین سے منہ موڑنا شروع کردیا ہے اور اب آہستہ آہستہ اس پر تنقید بھی شروع ہوگئی ہے لیکن یہ تو ذوالقرنین ہی بتا سکتا ہے کہ اس نے کن حالات میں فرار ہونے کافیصلہ کیا یقیناً اس واقعہ کے پیچھے کوئی بہت بڑا رازہے جسے ذوالقرنین بھی چھپا رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھی۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.