UrduPoint Sports

كھیل >> کرس گیل

اعجاز وسیم باکھری۔۔۔
ٹونٹی 20کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز ہوچکا ہے پاکستانی ٹیم آج سکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی مہم جوئی کا آغا ز کریگی تمام پاکستانی کھلاڑی ماضی کی تلخ یادیں اور تنازعات کو بھول کر فتح کیلئے پرعزم ہیں۔ڈربن میں ہونے والا محدوداوورز کا یہ معرکہ قومی ٹیم کیلئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ ورلڈکپ میں پاکستان کو ائرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہونا پڑا تھا لہذا اسی لیے قومی کرکٹرز آج بھی آئرلینڈ کے ہاتھوں ملنے والے شکست کو نہیں بھلا سکے یہی وجہ ہے کہ تمام پلیئرز سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ اور عمران نذیر اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ شاہد آفریدی ،یونس خان اور کپتان شعیب ملک شائقین کی امیدوں کا محور ہونگے۔کنگزمیڈ سٹیڈیم ڈربن میں ہونے والا یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔قومی کپتان شعیب ملک فتح کیلئے پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم شعیب اختر کی عدم موجودگی میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے گر سے آشنا ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بولرنے ایک اوور میں پانچ رنز بھی دیے تو اسے میڈن سمجھاجائیگا۔دوسری جانب پاکستانی کوچ جیف لاسن کا خیال ہے کہ فتح کا انحصار بولرز کی کارکردگی پر ہوگا تاہم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبو ں میں بہترین آغازکا ملنابے حد ضروری ہے۔ٹوٹنی ٹونٹی کرکٹ واحد گیم ہے جہاں کسی بھی ٹیم کی کامیابی کے بارے میں حتمی رائے نہیں دی جا سکتی یہاں وہ ٹیم فتح حاصل کرتی ہے جس کے پاس کہنہ مشق کھلاڑی ہوں جو محض جیت پر نظریں مرکوز رکھتے ہوں۔آل راؤنڈر کی اہمیت اس ایونٹ میں بڑھ جاتی ہے اور بہترین بیٹنگ سٹارٹ فراہم کرنے والے بیٹسمینوں کی کارکردگی سے ٹیمیں فتح حاصل کرتی ہیں۔ٹونٹی 20مقابلے میں ایک اور جو سب سے اہم پہلوہے وہ ہے ایکسٹرارنز پر کنٹرول رکھناپڑتا ہے کیونکہ ایک وائیڈ بال کے بعد اس کی ایک اور اضافی بال کرانی پڑتی ہے اور نوبال پر بیٹسمین کو فری ہٹ جیسا تحفہ دینا پڑتا ہے ایسے میں اُسی ٹیم کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس کے بولرزایکسٹرارنز دینے میں کنجوسی برتنے میں ذرا بھر بھی نہ ہچکچاتے ہوں۔اسی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو ابتدائی معرکے میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف کرس گیل کے بہترین بیٹنگ اور ایک مشکل حدف دینے کے باوجود بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑاکیونکہ کیرئیبن بولرز نے انتہائی سخاوت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو23وائیڈبال کے ساتھ 28رنز اضافی دیے یوں 4اوور بھی اضافی کھلانا پڑے جس کی بدولت ویسٹ انڈیز کوناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی بولرز بھی وائیڈ اور نوبال دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے لیکن امید ہے کہ قومی کوچ جیف لاسن جو کہ خود ایک تیزبالر رہ چکے ہیں کھلاڑیوں کی اس خامی پر قابوپاچکے ہونگے۔
کرکٹ کے تاریخ کے پہلے ٹونٹی 20ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز میزبان جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان افتتاحی مقابلے سے ہوا افتتاحی معرکے میں جنوبی افریقہ نے ہرشل گبزکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت 8وکٹوں سے فتح حاصل کی تاہم پہلے میچ کی خاص بات ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز گرس گیل کی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے محض50گیندوں پر مکمل کی اور مجموعی طور پر گیل نے 57گیندوں پر 117رنز کی اننگز تراشی جس میں 10چھکے اور سات چوکے شامل تھے اس کے علاوہ گیل نے اپنے ساتھی اوپنر ڈیو ین سمتھ کے ہمراہ پہلی وکٹ پر مختصر کرکٹ کی نئی ریکارڈ145رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی ۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے کرس گیل کی تابڑ توڑ بیٹنگ کارکردگی کی بدولت مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ حدف 2وکٹوں کے نقصان پر 14گیندیں قبل ہی پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی فتح میں سب سے اہم کردار ہرشل گبز اور جسٹن کیمپ کا رہا ۔گبزنے دو چھکوں اور اور 14چوکوں کی بدولت 55گیندوں پر 90رنز کی فتح گر اننگز کھیلی جبکہ کیمپ نے 22گیندوں پر 46رنز سکورکیے ۔ویسٹ انڈیز کی شکست کی بنیادی وجہ بولرز کے جانب سے بے تحاشہ ایکسٹرا رنز دینا ہے جن کی تعداد 28رنز تھی ان میں 23وائیڈ بال شامل ہیں۔ٹونٹی 20کرکٹ مختصر ترین وقت اور محدود اوورز کا کھیل ہے اس میں غلطی کی گنجائش ہے نہ ہی اس کا ازالہ کرنے کا وقت ۔یہاں سوچ اور جذبے کا مقابلہ ہوتا ہے نہ کہ بڑے نام کام آتے ہیں ۔لہذا پاکستان ٹیم کو بھی ویسٹ انڈیز کی شکست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسٹراز پر کنٹرول کرنا ہوگااور جیت کیلئے بہترین حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.