اعجاز وسیم باکھری:
ٹونٹی 20کرکٹ ورلڈکپ ان دنوں جنوبی افریقہ میں اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے اور شائقین ایونٹ کے سنسنی خیزاور دلچسپ مقابلوں سے مسلسل لطف اندوز ہورہے ہیں۔شائقین کا جوش و خروش، سخت اور اور دلچسپ مقابلوں کو دیکھ کر ذہن اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار ہوچکا ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔گوکہ بعض ”بڑے“اس حقیقت سے آنکھیں چراتے ہیں لیکن ٹوٹنی 20ورلڈکپ کی مقبولیت اور میچز کی سنسنی خیزی ہمیں ”کرکٹ کے بڑوں“کی یہ بات تسلیم نہیں کرنے دیتی۔کھیل چاہیے کوئی بھی ہواس کی مقبولیت کا انداز لوگوں کے جوش وخروش سے لگایا جاتا ہے اور دوسری سب سے بڑی وجہ اپنے ملک کی ٹیم کی کامیابی بھی شائقین میں جوش و جذبہ پیدا کردیتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ان ٹیموں سے ایک ہے جن کے بارے ماہرین ”کچھ نہیں کہہ سکتے“ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔کچھ نہیں کہہ سکتے کا مطلب ہے کہ اس ٹیم کے بارے میں کچھ کہنا اور اس کی کامیابی یا ناکامی کی بارے حتمی رائے دینا انتہائی مشکل ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز معرکے میں فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ایک بار پھر سینہ سپر ہوچکی ہے
اور اس بات کی بھر پور توقع کی جارہی ہے کہ قومی ٹیم ٹونٹی 20ورلڈکپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔یہ حقیقت ہے کہ کرکٹ ریکارڈز اور اتفاقات کا کھیل ہے موجودہ دور میں کرکٹ اس قدر تیزہوچکی ہے کہ آپ کسی ریکارڈز کے بارے میں یہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ نہیں ٹوٹ سکتا ۔کوئی بھی ریکارڈ ہو اس کو توڑنا مشکل ضرور ہوتا ہے ناممکن نہیں کیونکہ پہلے بھی اسے کسی کرکٹر ہی نہیں قائم کیا ہوتا ہے لہذا کوئی بھی ریکارڈ کسی کی بھی دسترس سے دور نہیں ہے۔ٹوٹنی 20کرکٹ ڈومیسٹک لیول پر تو آج سے چار برس قبل سے کھیلی جارہی ہے تاہم انٹرنیشنل سطح پراس متعارف ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لہذا اس میں عالمی ریکاڈز بننے کا بھی ایک طویل سلسلہ شروع ہوچکا ہے ٹونٹی 20ورلڈکپ کے مقابلے ان دنوں عروج پر ہیں اور ہر زور کئی ریکارڈز وجود میں آرہے ہیں۔سب سے پہلے جس ریکاڈز کا ذکرکرتے ہیں وہ ہے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کے ایک اوور میں لگا تار 6 چھکے،جو اس نے انگلینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے میں فاسٹ بولر سیٹورٹ براڈ کو لگائے،اس کے علاوہ یوراج سنگھ نے ٹونٹی 20کرکٹ کی سب سے تیزترین فیفٹی کا بھی ورلڈریکارڈ قائم کردیا ہے ،یوراج نے انگلینڈ ہی کے خلاف محض 12گیندوں پر 50 رنز بنائے جوکہ ہر طرح کی کرکٹ میں ایک عالمی ریکارڈ ہے،ٹونٹی 20کرکٹ ورلڈکپ میں ایک اورسب سے بڑا عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کی تابڑتوڑ سنچری ہے جو انہوں نے ٹونٹی 20ورلڈکپ کے افتتاحی معرکے میں جنوبی افریقہ کے خلاف محض 50گیندوں پر بنائی جبکہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی 117رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی کرس گیل ہی کے پاس ہے جبکہ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اس لسٹ میں 98رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔تیزترین فیفٹی کا ریکارڈ بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل کے پاس ہیں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 20گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ 10چھکے لگانے کا اعزاز کرس گیل نے بنایا ہے جبکہ میتھیوہیڈن سب سے زیاد ہ چوکے مارنے والوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔سب سے طویل ترین پارٹنرشپ145 رنزکرس گیل اور ڈیوین سمتھ کے درمیان جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی وکٹ پرقائم ہوئی جبکہ ایونٹ کا طویل ترین چھکا مارنے کا ریکارڈ پاکستانی بلے باز مصباح الحق کے پاس ہے انہوں نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلا ف سپر ایٹ مرحلے میں 111میٹر لمبا چھکا مارکر ریکارڈ قائم کیا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم نائب کپتان سلمان بٹ 48گیندوں میں سے 31بالوں پر کوئی رنز نہ بنانے کا شرمناک کے مالک بن چکے ہیں جو کہ سلمان بٹ کی اہیلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔