UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجا ز وسیم باکھری :
20ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کیلئے چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے پاکستان کیویز جبکہ بھارت آسٹریلیا کا سامنا کرنے کیلئے مکمل طور پرکمر کس چکا ہے۔جہاں پاکستان اور بھارت میں ٹیموں کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی خوشیاں منائی جارہی ہیں وہیں میزبان جنوبی افریقہ ،انگلینڈ اور سری لنکا سمیت ویسٹ انڈین عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جنوبی افریقی ٹیم ماضی کی طرح اس بار بھی بدقسمتی کے زیر عتاب رہی اور ٹیم ایک بار پھر ڈربن ہی کے مقام پر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔سپر ایٹ کے آخری مرحلے میں بھارتی ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو 37رنز سے شکست دیکر نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنائی بلکہ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں بھی سرخرو رہی۔سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کیویز جبکہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے رحم وکرم پرہوگی۔
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے کہ آپ کسی ایک ٹیم کے بارے میں حتمی پیش گوئی نہیں کرسکتے اور یہ بات رواں ٹونٹی20 عالمی کپ میں ثابت بھی ہوچکی ہے کہ کاغذوں میں شیر لکھی جانیوالی ٹیمیں میدان میں بکری بن جاتی ہیں جس کامظاہرہ ایک بار نہیں کئی بار دیکھنے کو ملاہے۔آسٹریلوی ٹیم طویل عر صے سے کرکٹ کی دنیا پر راج کررہی ہے لیکن ٹوٹنی ٹوٹنی کرکٹ میں گینکروز بالکل آف کلر نظر آئے ۔زمبابوے اور پھر پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ورلڈچیمپئن سائیڈ اپنا گیم پلان تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی جس کا استعمال انہوں نے سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کیا اور 10وکٹوں کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔آسٹریلیا کا سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرا ہے اور بھارتی ٹیم کی پرفارمنس گزشتہ دو میچز میں بہتر ہوئی ہے۔بھارتی بیٹنگ لائن اب بھی پریشانی کا شکار ہے البتہ بولرز نے متاثر کن کھیل پیش کیا ۔بھارت اور آسٹریلیا بھی آپس میں روایتی حریف کی حیثیت رکھتے ہیں دونوں ٹیمو ں کے مابین ہونا وا لا سیمی فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگا۔
قسمت ایک بار پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں لے آئی ہے۔ماضی میں قومی ٹیم 1992ء اور 1999ء کے ورلڈکپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست سے دوچا ر کرچکی ہے اس بار بھی شائقین پاکستان کو فیورٹ اور فاتح کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا ان دنوں اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے۔ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور رنر اپ ورلڈکپ 2007ء سری لنکا کو شکست اور بھارت کے خلاف میچ ٹائی کرکے نہ صرف ٹونٹی کرکٹ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آچکی ہے بلکہ 20ورلڈکپ میں فیورٹ نمبر ایک بن چکی ہے۔شعیب ملک الیون سپرایٹ مرحلے میں اپنے تینوں میچز میں فتوحات حاصل کرکے اپنے گروپ میں ٹاپ پر آگئی ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جذبہ اس وقت اپنے عروج پر ہے اور پوری ٹیم یکجا ہوکر کھیل رہی ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں ایک بار پھر سلمان بٹ ناکام ہوگئے ہیں اور اگر ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو نائب کپتان کی حیثیت کو بالائے طاق رکھ کر سلمان بٹ کومیدان میں اتارنے سے گریز کرنا ہوگاسلیکٹرز کی مہربانی کی بنا پر ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے ٹیسٹ اوپنر نے ٹونٹی 20کرکٹ میں یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی طور پر 20ٹونٹی کرکٹ میں اوپننگ کرنے یا کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرنے کا اہل نہیں ہے۔سلمان بٹ اب تک پورے ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیل کر105گیندوں کا سامنا کرچکا ہے جن میں سے 66گیندوں پر وہ کوئی بھی رنز نہ بنا سکا جو کہ ٹونٹی 20کرکٹ کا سب سے بڑا شرمنا ک عالمی ریکارڈ ہے۔جو کھلاڑی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اس قدر سست روی سے کھیلتا ہے ایسے بیٹسمین کو نائب کپتان بنا کر خواہ مخواہ ٹیم پر بوجھ بنا دیا گیا جو کہ کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کی کارکردگی کامنہ بولتا واضح ثبوت ہے۔
بہرحال اس کے باوجو د بھی قومی ٹیم کی کا رکردگی سے یہ بات عیاں ہے کہ پاکستان کیویز کو مات دیکر فائنل میں پہنچ جائیگالیکن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی یہاں چند لمحوں میں میچز کے نقشے تبدیل ہوتے ہیں لہٰذا آسٹریلیا ،پاکستان ،بھارت اور نیوزی لینڈ کو ئی ایک ٹیم بھی ایونٹ کیلئے ہارٹ فیورٹ نہیں ہے اگر کارکردگی کے لحاظ سے چاروں ٹیموں کا بغور جائزہ لیا جائے تو پاکستانی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے اور چیمپئن بننے کیلئے سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں بھی اس وقت پاکستانی ٹیم ہے ۔دعا ہے کہ قومی ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور فاتح عالم بن وطن کر لوٹے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.