UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
کرکٹ کے حوالے سے زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ جس بات کی میں توقع کررہا تھا ویسا ہی نتیجہ سامنے آیا۔میری خواہش تھی کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو اور بھارت آسٹریلیا کو شکست دے تاکہ ٹونٹی 20کرکٹ ورلڈکپ کافائنل پاکستان اور بھارت کے مابین ہونا چاہیے ،کیونکہ بھارت کے خلاف بال آؤٹ جیسے ”نکمے“طریقے سے کاغذی شکست کھانے کے بعد میرے سمیت کسی بھی پاکستانی سے رہا نہیں جارہا اور سبھی یہی توقع کررہے تھے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں ایک بار پھر آپس میں ٹکرائیں اور پاکستان بھارت سے تمام بدلے چکائے، قدرت نے ہماری تمنا پوری کرکے پاکستان کو بھارت سے تمام حساب کتاب پورے کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے اور امید ہے پاکستانی ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اتریگی۔ زندگی میں پہلی بار بھارت کی جیت پر تھوڑی سی مسرت ہوئی لیکن یہ خوشی ہندوستان کی فتح پر ہرگز نہیں تھی بلکہ ایک بار پھربھارت کے خلاف میدان میں اترنے کی خوشی تھی کیونکہ بال آؤٹ کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم سے بدلہ لینا فرض اولین بن چکا تھا اور اللہ تعالیٰ نے قومی کھلاڑیوں کو پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کرنے کا ایک اورموقع فراہم کردیا ہے اب تمام ترذمہ داری قومی کرکٹرز پر عائد ہوتی ہے کہ وہ 15سال کے طویل وقفے کے بعد قو م کو ورلڈکپ کا تحفہ دیتے ہیں یا پھر 1999ء والی غلطی کو دہراتے ہیں اس کا فیصلہ تو پیر کے روز جوہانسبرگ میں ٹونٹی 20کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ہوگا لیکن اس سے قبل یہ فیصلہ سامنے آچکا ہے کہ پاکستان نے کیویز اور بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کرکے ٹونٹی 20ورلڈکپ کو ”برصغیرکپ “میں تبدیل کردیا ہے۔دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل میں انتہائی شاندار کھیل پیش کیا اور اس وقت دونوں اطراف کا جذبہ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔پاک بھارت مقابلے دنیا بھرمیں منفرد مقام رکھتے ہیں اور انہیں پوری دنیا میں سب سے بڑے روایتی حریف کے طور پر جانا جاتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں تھوڑی سی بھی اچھی پرفارمنس دینے سے کوئی عام سا کھلاڑی راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو پہنچا جاتا ہے جبکہ کئی بڑے بڑے نام چھوٹی سی غلطی کی بدولت گمنامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ماضی میں شارجہ میں جاوید میانداد سے آخری بال پر چھکا کھانے والے چتن شرما کو اب بھی بھارتی عوام زیادہ توجہ اور اہمیت نہیں دیتی یہی وجہ ہے کہ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل جیسے بڑے میچ میں کئی کھلاڑی محض واجبی سے پرفارمنس سے اپنا کیرئیر سنوار جائیں گے جبکہ بہت سوں کیلئے یہ معرکہ آرائی نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
شدید عوامی دباؤ ،پریشر اور توقعات نے تمام کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کا موزانہ کیا جائے تو پاکستان کو تمام شعبوں میں بھارت پر فوقیت حاصل ہے۔بیٹنگ لائن کی اگر بات کی جائے تو عمران نذیر فارم میں واپس آگئے ہیں کیونکہ گزشتہ تینوں میچز میں قومی اوپنر ز ناکام نظر آئے ، اس کے علاوہ یونس خان ،شعیب ملک ،مصباح الحق اورشاہد آفریدی مکمل طور پر فارم میں ہیں ، بھارت کی جانب سے رابن اتھا پا ،دھونی اوریوراج سنگھ ان دونوں بھر پور فارم ہیں انتہائی کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔ دوسر ی جانب کیوی ٹیم کی یہ بد قسمتی ر ہی ہے کہ وہ جب بھی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تو اس کا ٹکرا پاکستان سے ہوا جہاں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔پاکستان نے پہلی بار 92ء ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی پھر1999ء کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھی نیوزی لینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں رسوا ہونا پڑا جبکہ اس بار ٹونٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل معرکے میں بھی پاکستان نے کیوی ٹیم کی پیش قدمی روک دی۔کیپ ٹاؤن میں ہونے والے تاریخ ساز معرکے میں کیوی ٹیم کے کپتان ڈینیل ویٹوری نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ سراسر کیویز کیلئے مہنگا ثابت ہوا ۔ایک بار پھر پاکستانی بولرز نے ذمہ دارنہ بولنگ کی اور ٹارگٹ پر گیندیں پھینکیں جس سے حریف ٹیم بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام رہی ۔پاکستان نے جب 145 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا تو قومی بلے بازوں عمران نذیر اور محمد حفیظ نے حریف بولرز کو مہلت ہی نہ دی اور مسلسل آزادانہ شارٹس کھیل کر میچ پاکستان کی دسترس میں لاکھڑکیا ۔عمران نذیرنے زخمی ہونے کے باوجود میچ میں حصہ لیا اور محض32گیندوں پر نصف سنچری سکور کی ۔عمرا ن نذیر نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے بھی لگائے۔پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 18.5اوورز میں ہدف پورا کرکے 1992ء اور 1999ء کے ورلڈکپ سیمی فائنل مقابلوں کی نہ صرف تاریخ دہرا دی بلکہ یہ ثابت کردیا کہ قومی ٹیم تمام تر مسائل اور پریشانیوں سے باہر نکل کر فتح کے ٹریک پر آگئی ہے۔ٹونٹی20کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے لیکر اب تک یہ بات محسوس کی گئی ہے کہ قومی ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی فتح کیلئے جستجو کررہا ہے اور سبھی اپنی اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کررہے ہیں ۔پاکستان کی شاندار پرفارمنس نے ایک بار پھر کرکٹ کو پاکستان میں زندہ کردیا ہے اور ناراض اور روٹھے ہوئے کرکٹ شائقین ایک بار پھر کرکٹ سے ناطہ جوڑ چکے ہیں ۔اس بات سے قطعی انکار نہیں کیا سکتا کہ اوول تنازع کے بعد پاکستان کرکٹ نے جن مسائل کا سامنا کیا اور جتنے بڑے صدمات اور نقصانات اٹھائے ان کے ازالہ کیلئے ایسی پرفارمنس کی شدید ضرورت تھی ۔ورلڈکپ 2007ء میں پاکستان کی ایئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف شکست کھانے کے بعد کارکردگی میں واضح طورپر بہتری آئی ہے ،
پاکستانی ٹیم کی فتوحات کو دیکھ یوں محسوس ہورہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مایوسیوں اور پریشانی کے بھنور سے نکل چکی ہے اور اس بات کی توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں قومی ٹیم ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا پر راج کریگی جس کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں۔اب بات کرتے ہیں فائنل معرکہ کی جو کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا رہا ہے۔دونوں کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا خاصہ دشوار کام ہے۔سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم میں بھی جوش و جذبہ عروج پر ہے دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز بھر پور فارم میں ہیں اور تمام پلیئرز1992ء کی تاریخ دہرانے کیلیئے پرعزم ہیں ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.