UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> میچ رپورٹس >> انڈین کرکٹ لیگ ،افتتاحی ایونٹ” چنائی سپر سٹار ز“نے جیت لیا

اعجاز وسیم باکھری:
انڈین کرکٹ لیگ کاافتتاحی ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے جہاں چنائی سپر سٹارز نے ایونٹ میں فتح حاصل کرکے باغی لیگ کے پہلے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی پیسر شبیر احمد کی تباہ کن بولنگ کی بدولت چنائی سپر سٹار ز نے فائنل میں میزبان چندی گڑھ کو12رنز سے پچھاڑ کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ 16دن جاری رہنے والے ایونٹ میں شائقین کو زبردست تفریح ملی اور ساتھ ساتھ اعصاب شکن مقابلے دیکھنے کو ملے ۔آئی سی ایل کا یہ پہلا ایونٹ تھا اور اس کے آغاز سے قبل ناقدین کا خیال تھا کہ ایونٹ کووہ پذیرائی نہیں مل پائے گی جس کی توقع کی جارہی تھی لیکن آئی سی ایل انتظامیہ کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے شدید ترین مخالفت کے باوجود ایک کامیاب ایونٹ کا انعقاد کرکے یہ ثابت کردیا کہ انڈین لیگ سے وابستہ کرکٹرز کا مستقبل روشن ہے۔انڈین لیگ سے وابستہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹھکرائے جانیوالے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس بھی شاندار رہی عبدالرزاق ،عمران فرخت شبیر احمد اور انضمام الحق نے اپنی اپنی ٹیموں کو کئی میچز میں فتح سے ہمکنار کرایا ۔پہلے ایونٹ کی کامیابی کے بعد آئی سی ایل کی انتظامیہ نے اگلے سال کیلئے چارمزید ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا ہے جن میں سے ایک ایونٹ 50اوور کے ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگا۔
کرکٹ کی دنیا میں آئے روز نئے اور انوکھے ترین واقعات دیکھنے کے ملتے ہیں جو متنازعہ ہونے کے باوجود بھی عوامی دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں۔کرکٹ کی تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا برس آیا ہو کہ جہاں کوئی نیا تنازع وقوع پذیر نہ ہوا ہو۔ماہرین کا خیال ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑے بحرانوں کی اگر فہرست تیار کی جائے توکیری پیکرایشو کو سب پر فوقیت حاصل ہوگی کیونکہ 1986ء میں اس وقت کی کرکٹ کی گورننگ باڈی نے کیری پیکر سیریز کو کھیل کیلئے زہر قاتل قرار دیا تھا اور کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک نے اپنے پلیئرز پر کیری پیکرسیریز میں کھیلنے کی پابندی عائد کردی تھی اور کیری پیکر میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو نیشنل ٹیموں سے دور رکھا گیا۔ لیکن اس کے برعکس کیری پیکر نے نہ صرف کھیل میں انقلاب کی بنیاد رکھی بلکہ کرکٹ کو ایک نئے طرز میں پیش کرکے شائقین کو کھیل کی رنگینی سے نہ صرف لطف اندزو ہونے کا موقع فراہم کیا بلکہ کھلاڑیوں کی مالی پریشانی کو حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔کیری پیکر تنازع نے ایسی ہوا پکڑی کہ دنیائے کرکٹ کے کئی نامور سٹار کرکٹرز اس میں شمولیت کے جرم میں کئی برس تک اپنے ملک کی نمائندگی سے محروم رہے ان میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان عمران خان بھی تھے جنہیں کیری پیکر سیریز کھیلنے کے جرم میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم اس وقت کے پاکستان کے صدر مملکت جنرل ضیاء الحق کی ذاتی مداخلت پر عمران خان قومی ٹیم میں واپس آنے میں کامیاب ہوئے۔ کیری پیکر کے بعد کرکٹ کی دنیا میں اگلے22برس میں دوسری پیکر طرز کی سیریز کا انعقاد کہیں بھی عمل میں نہ آسکا مگر بھارت کے چندبزنس مین اور بعض ٹاپ ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت ایشیا کے سب سے بڑے ٹی وی نیٹ ورک (zee)ٹی وی اور zee ٹیلی فلم کے مشترکہ تعاون سے کیری پیکر طرز کی سیریز کروانے کا پروگرام ترتیب دیا تو دنیا بھر کے تمام کرکٹ بورڈز نے اپنے کھلاڑیوں پر انڈین لیگ میں شمولیت پر پابندی عائد کردی تاہم اس کے باجود ہر ملک سے ان نوجوان کھلاڑیوں نے آئی سی ایل کا رخ کیا جو طویل عرصے سے سلیکٹرز کی نظر کرم کے منتظر تھے مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا تھا ایسے کھلاڑیوں کیلئے انڈین لیگ ایک ”نئی زندگی “کے روپ سامنے آکھڑی ہوئی جہاں جوک در جوک کھلاڑیوں نے انڈین لیگ میں شمولیت اختیار کی لیکن ہر بورڈ کی جانب سے سخت رویہ اپنائے جانے اور انڈ ین لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کرنے کی دھمکی کے بعد بہت سے کھلاڑیوں نے آئی سی ایل میں شمولیت اختیار نہیں کی لیکن توقع کی جارہی ہے کہ اگلے ایونٹ میں چھ کی بجائے 12ٹیمیں آئی سی ایل چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی کیونکہ افتتاحی ایونٹ کی کامیابی کے بعد بہت سے کھلاڑی جنہوں نے آئی سی ایل جوائن کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا اب پہلے ایونٹ کی کامیابی کے بعد وہ بلاجھجک اس میں شرکت کرینگے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین لیگ کا سحر توڑنے کیلئے انڈین پر یمئر لیگ (آئی پی ایل )کے نام سے لیگ کرانے کا اعلان کررکھا ہے جسے آئی سی سی سمیت دنیا بھر کے تمام کرکٹ بورڈز کی حمایت حاصل ہے لیکن تمام تر حمایت کے باوجود (آئی پی ایل ) انڈین لیگ کی ساکھ کو متاثرکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور نہ ہی مستقبل میں اس کے اثار نظر آتے ہیں۔انڈین کرکٹ لیگ کے پہلے ایونٹ میں دنیا بھر سے کئی نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان میں برائن لارا ،اتا پتو ،کرس کینز ،کرس ہیرس ،نیتھن ایسٹل ،اپل چندانا ،کرس ریڈ،پال نکلسن ،وکرم سولنکی ،این ہاروے ،سٹورٹ لا ، لانس کلوزنر اور نکی بوائے شامل ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے انضمام الحق تو ریٹائرمنٹ لینے کے بعد انڈین لیگ سے وابستہ ہوئے جبکہ عمران فرحت اور عبدالرزاق سلیکٹرز کے ناروا سلوک کی وجہ سے انڈین لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مجبور ہوئے کرکٹ بورڈ نے ان دونوں کھلاڑیوں سمیت شبیر احمد پر بھی پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پاکستان کے سابق سینئر کرکٹرز بورڈکے اس اقدام کو غیراخلاقی قرار دے رہے ہیں۔بہرحال انڈین لیگ کے افتتاحی ایونٹ کی کامیابی کے بعد یہ بات واضح طور پر محسوس کی جارہی ہے کہ آئندہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے غیرملکی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوگی اور ممکن ہے آنے والے دنوں میں آئی سی ایل کو تسلیم کرلیا جائے کیونکہ اس بات سے اب انکار نہیں کیا جاسکتا کہ آئی سی ایل سے وابستہ کرکٹرز کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے لہذا مستقبل میں آئی سی ایل کو قبول کرنا سب کی مجبور ی بن جائیگا۔

     
مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.