UrduPoint Sports

كھیل >> شعیب اختر

اعجاز وسیم باکھری:
پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہوچکا ہے میزبان بھارتی ٹیم نے سیریز کے ابتدائی معرکے میں پاکستان کو باآسانی 5وکٹوں سے ہر ا کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں غیر متاثر کن کھیل پیش کیا ۔اوپنر بیٹسمین سلمان بٹ نے ہاف سنچری سکور کی اور محمد یوسف بھی شاندار 83رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے ان دو بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا۔شاہد آفریدی اس بار پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے آئے اور 33رنز کی اننگز کھیلی پاکستان نے بھارتی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 240رنز کا ہدف دیا ۔شعیب اختر نے ٹنڈولکر کو جلد آؤٹ کرکے میچ پاکستان کی دسترس میں لاکھڑا کیا لیکن مسلسل کیچ گرائے جانے کی وجہ سے قومی ٹیم پہلے میچ میں شکست کھا کر سیریز میں ایک صفر کے خسارے میں چلی گئی۔وکٹ کیپر کامران اکمل اور سلپ میں کھڑے یونس خان نے دو یقینی کیچ گرائے جبکہ رہی سہی کسر دیگر فیلڈرز جن میں کپتان شعیب ملک اورشاہد آفریدی بھی شامل ہیں پوری کرتے رہے۔شعیب اختر جو کہ ایک طویل عرصے بعد دوسرا میچ کھیل رہے تھے پورے میچ میں جان مارتے ہوئے نظر آئے لیکن فیلڈر کی ستم ظریفی کی وجہ سے وہ پاکستان کو فتح دلانے میں ناکام رہے ۔شعیب نے اپنی گیند بازی سے ٹنڈولکر کو چلتا کیا لیکن دھونی،گنگولی اور گمبھیر جیسے بیٹسمینوں کو کھل کرکھیلنے سے روکے رکھا ۔یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں کہ شعیب اختر نے پوری محنت سے بولنگ کی اور محض ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے وہ پاکستان کو فتحیاب نہ کراسکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ دو سب سے بڑے المیے ہیں ایک تو اوپننگ اور دوسرا فیلڈنگ کا ۔فیلڈنگ کا مسئلہ روزاوَل سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ چلا آرہا ہے کبھی فیلڈنگ کے معیار میں بہتری پیدا ہوجاتی ہے اور کبھی انتہائی غیر معیاری کھیل پیش کیا جاتاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس مسئلے کے حل کیلئے شہرہ آفاق فیلڈر جونٹی رہوڈز کو بھی بھاری معاوضہ پر پاکستان بلایا لیکن وہ بھی پاکستانی فیلڈر کی چال ڈھال نہ بدل سکے اور نہ ہی کھلاڑیوں میں کوئی کرنٹ پیدا کرنے میں کامیاب ہوسکے۔باب وولمر بھی چارسال تک اس مسئلے کے حل کیلئے جتن کرتے رہے لیکن وہ دنیا سے رخصت ہوگئے مگر پاکستان کرکٹ کے مسائل آج بھی اپنی جگہ برقرار ہیں اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیف لاسن کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا توہ اپنے ساتھ ایک اور ساتھی جو آسٹریلوی رگبی ٹیم کے سابق ٹرینر تھے انہیں بھی ساتھ لے آئے تا کہ وہ بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیں لیکن ان کے آنے سے بھی کوئی فرق ثابت نہ ہوا ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں کئی گئی غلطیاں حرف بہ حرف بھارت کے خلاف پر دہرائی جارہی ہیں حالانکہ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے اور بھارت میں ایسی غلطیوں سے اجتناب کرینگے لیکن یہ بات محض اخباری بیان کی حد تک ہی محدود رہی ۔پاکستان کرکٹ کا دوسرابڑا مسئلہ اوپننگ کا ہے آج تک ٹیم مینجمنٹ کو کوئی مستند اوپننگ جوڑی نہیں مل سکی کہ جس پر اعتبار کیا جائے اوران سے پچاس سو رنز کی پارٹنر شپ کی توقع رکھی جاسکے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کو بھارت کے خلاف تیاریوں کا نام دیکر تجربات کا نذر کردیا گیا اور اب بھارت پہنچ کر بھی شکستوں کے بھنور سے نکلنے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔شعیب ملک کو شاید کسی نے یہ غلط مشور ہ دیا ہے کہ وہ ہر میچ میں شکست کے بعد یہ کہتے ہیں کہ ’ہم اچھا کھیلنے کے باوجود ہار گئے “وہ ہر جگہ ایک ہی بات دہراتے رہتے ہیں ملک صاحب سے درخواست ہے کہ اب کوئی نیا بہانہ ڈھونڈیں کیونکہ آپ یہ الفاظ گزشتہ دو ماہ سے ادا کررہے ہیں اب لوگوں نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ”اس سے تو بہتر ہے برا کھیل کر جیتا جائے وہ زیادہ بہتر ہے ۔ہمیں ایسا اچھا کھیل نہیں چاہیے جس میں ہر بار شکست کی ذلت اٹھانی پڑتی ہے۔
جیسے قومی ٹیم کے کپتان بار بار ایک ہی بات دہراتے رہتے ہیں ویسے ہی پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین اور فیلڈر زایک ہی غلطی کو باربار دہراتے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جیف لاسن ٹیم کی غلطیوں پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔اس بات میں کوئی بعید نہیں کہ قومی ٹیم ایک مستند ٹیم ہے لیکن اگر اوپننگ اور فیلڈنگ کامعیارکو بہتر کرلیا جائے توممکن ہے پاکستان آسٹریلیا کے مقابلے کی ٹیم بن جائے کیونکہ بیٹنگ لائن میں بھی پاکستان کے پاس کہنہ مشق کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں ہے جبکہ بولنگ میں ایک لمبی سی لائن لگی ہوئی ہے اگر ان مسائل پر قابو پالیا جائے تو پاکستانی ٹیم ایک سخت حریف بن کر ابھرے گی۔اوپننگ کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بلے باز اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے کھیلتے ہیں اور بولرز کی کارکردگی کے بارے میں بھی شکوک کا اظہار کرنا مشکل ہے لیکن فیلڈرز کی کارکرگی بولرز اور بیٹسمینوں کی محنت پر پانی پھیر دیتی ہے ۔شاید قومی ٹیم کے کھلاڑی لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن میچ میں ملنے والی اچانک شکست کو بھول چکے ہیں جہاں افریقی فیلڈرز نے ناقابل یقین کیچ پکڑکر سیریز پاکستان کے حلق سے چھین لی تھی ۔کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جہاں چھوٹی سی غلطی آپ کو فاتح سے شکست خوردہ بناسکتی ہے اور اگر اہم سیریز میں اہم مواقع پر بھی غلطیوں سے پرہیز نہ کیا جائے تو اس سے بڑی صدمے کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔بھارت پاکستان کا روایتی حریف ہے اور اس کے خلاف جب میچ کھیلا جارہا ہوتا ہے تو یہ معرکہ محض 11کھلاڑی نہیں لڑرہے ہوتے بلکہ 16کروڑ عوام بھی ٹیم کے ساتھ ہوتی ہے لوگ اپنے کام کاج چھوڑ کر پاکستانی ٹیم کا میچ دیکھتے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم سے التماس ہے کہ وہ ملکی عزت کو مدنظر رکھ کر میدان میں اترا کریں۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.