UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
ساتواں ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کپ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے’ فیصل بنک کے تعاون سے کھیلے جانے والے ایونٹ میں ملک بھرسے 13ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ سیالکوٹ سٹالینز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے۔طویل عرصے بعد لاہور میں کرکٹ کے میلہ سجنے سے قذافی سٹیڈیم می رونقیں لوٹ آئی ہیں اور شائقین کی بڑی تعداد نے پہلے روز سٹیڈیم کا رخ کیا اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لبرٹی چوک میں حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ کے دروازے بند ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا شائقین کو سال بھر انتظاررہتا ہے ۔ ساتویں ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کپ کا آغاز بھی شاندار انداز میں ہوا لاہوریوں کی کثیر تعداد قذافی سٹیڈیم میں امڈ آئی ۔چھ دن تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوگا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹیڈیم میں شائقین کی انٹری فری رکھی ہوئی ہے جبکہ سیکورٹی کی وجہ سے شائقین کو پانی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء سٹیڈیم میں لیجانے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود شائقین کی حیران کن تعداد میں سٹیڈیم آمدسے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ کسی بھی حالت میں کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ویسے بھی پاکستان میں لوگوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ، ایک کرکٹ ہی ایسا کھیل ہے جس میں لوگوں کو تفریح ملتی ہے ، لوگ صرف اور صرف اپنے سٹیڈیمز کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں چاہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا انٹرنیشنل ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کرکٹ دیکھنے کو ملے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوامی جذباتی کی ترجمانی کرتے ہوئے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد کرکے مایوس اور اداس کرکٹ شائقین کو تفریح کو موقع فراہم کیا اور پہلے روز جس طرح قذافی سٹیڈیم شائقین کے سمندر سے ٹھاٹھیں مارتا رہا اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ کی کاوشیں بھی رنگ لے آئیں ہیں اور شائقین نے بھی موقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا۔
فیصل بنک کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کے پہلے روز دفاعی چیمپئن سیالکوٹ سٹالینز کے سٹارعمران نذیر نے شائقین کو بھر پور تفریح فراہم کی ۔عمران نذیر نے کراچی زیبراز کیخلاف چالیس گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لاہور لائنز کی طرف سے عبدالرزاق نے ابیٹ آباد کیخلاف چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 57رنز بناکر شائقین کی بھر پورداد وصول کی۔ تماشائیوں نے پہلے دن تمام ٹیموں کی بھر پور سپورٹ کی لیکن لاہور چونکہ ہوم ٹیم تھی ابیٹ آباد کیخلاف اُسے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ سپورٹ حاصل تھی ۔آج ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز کھیلیں جائیں گے جن میں دوپہر 12بجے مصباح الحق کی قیادت میں فیصل آباد وولزاورکوئٹہ بیئرزکا مقابلہ ہوگا ،ابیٹ آباد فالکنز ملتان ٹائیگرزکے مدمقابل آئے گی۔ رات آٹھ بجے حیدرآباد ہاکس کا مقابلہ کراچی ڈولفنزسے مقابلہ ہوگا کراچی ڈولفنز کی قیادت شاہد آفریدی کررہے ہیں اور شائقین کی بڑی تعداد آفریدی کو پاکستانی گراؤنڈز پر ایکشن میں دیکھنا چاہتی ہے لہذا آج قذافی سٹیڈیم میں شائقین کی کثیر تعداد میں آمد متوقع ہے جبکہ کل شعیب اختر کی ٹیم اسلام آباد بھی اپنے پہلے میچ میں میدان میں اترے گی۔
کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے حالانکہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن پاکستانی عوام کرکٹ کھیلنا بھی پسند کرتی ہے اور دیکھنا بھی ۔ یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی ملک کے سب سے بڑے سٹارز ہونے کا اعزازحاصل ہے ۔ میچ فکسنگ کے الزامات ہوں کھلاڑیوں کا ڈرگز استعمال کرنا یہ سب واقعات پاکستانی عوام کے دلوں سے کرکٹ کی محبت اور جنون کو ختم نہیں کرسکے۔ صرف یہی نہیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کیو جہ سے ایک مخصوص طبقے کی رائے تھی کہ پاکستان میں کرکٹ دم توڑ گئی ہے اور اب شاید ہی پاکستانی سٹیڈیمز آباد ہوں لیکن پی سی بی نے مشکل حالات میں نہ صرف کرکٹ کو زندہ رکھا بلکہ سال میں ایک سے دو بڑے ٹورنامنٹ کا تسلسل سے انعقاد کرکے شائقین کو تفریح فراہم کرنے کاسلسلہ جاری رکھا۔ بین الاقومی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے کس قدر کمزور رہا ہو لیکن ڈومیسٹک کرکٹ میں پی سی بی نے قابل تحسین اقدامات کیے جن کی وجہ سے ملک میں کرکٹ کا شوق بھی زندہ ہے اور لوگ آج بھی کرکٹ سے دیوانگی کی حد تک پیار کرتے ہیں ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.