UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> بیجنگ اولمپکس2008ء کا آج رنگا رنگ تقریب سے آغاز

اعجاز وسیم باکھری :
آج08-08-08کو رات 8بجکر 8منٹ پرقدیم یونانی کھیلوں کامیلا آج سے بیجنگ میں شروع ہورہا ہے ۔ 29 ویں اولمپکس میں 302 تمغوں کیلئے 17 روز تک مقابلے جاری رہیں گے ۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان ،امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے 70سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کررہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں میں ڈیڑھ لاکھ لوگ شرکت کرینگے جبکہ کروڑوں کی تعداد میں لوگ تقریب میں ٹی وی پر دیکھیں گے۔بیجنگ اولمپکس 112 سال کے دوران کسی ایشیائی ملک میں منعقد ہونے والی تیسری اولمپک گیمز ہیں۔ اس سے پہلے ایشیا میں پہلی مرتبہ 1964ء میں جاپان کے شہر ٹوکیو کو اولمپک گیمز کی میزبانی دی گئی تھی جس کے 24 سال بعد یہ میگا ایونٹ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقد ہوا۔ جنگ عظیم اول اور دوئم کے باعث 1916ء ، 1940ء اور 1944ء میں اولمپک گیمز منعقد نہیں ہو سکے تھے ۔ جدید اولمپک گیمز کا آغاز 1896ء میں ہوا تھا جس کی میزبانی کا اعزاز یونان کے شہر ایتھنز کو حاصل ہوا جس کے بعد ہر چار سال کے وقفے سے یہ میگا ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ایتھنز، لندن اور لاس اینجلس دو دو مرتبہ اولمپک گیمز کی میزانی کر چکے ہیں جبکہ پیرس، روم، ٹوکیو، بارسلونا، اٹلانٹا، ملبورن، میکسیکو سٹی، مونٹریال، برلن، ہیلسنکی، سڈنی، ایمسٹرڈیم اور سیول کو کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کی ایک ایک مرتبہ میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ 1920ء میں اینٹ یورپ میں ہونے والے اولمپک گیمز تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس ایونٹ میں پہلی مرتبہ اولمپک پرچم متعارف کرایا گیا تھا۔ پانچ دائروں والے اولمپک پرچم 1914ء میں جدید اولمپکس کے بانی پیرڈی کوبرٹن نے تشکیل دیا ۔ اسی اولمپکس میں پہلی مرتبہ پیرڈی کوبرٹن نے ایتھلیٹس کیلئے حلف لکھا تھا جسے اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک ایتھلیٹ تمام ایتھلیٹ کیلئے پڑھتا ہے ۔ 1920ء میں ہی ایتھلیٹس سے پہلی مرتبہ حلف بھی لیا گیا تھا۔ 1920ء کے اولمپک گیمز میں پہلی مرتبہ کسی مسلمان کھلاڑی نے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ 1980ء میں ماسکو میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے خلاف امریکہ کی سربراہی میں پاکستان سمیت 64 ممالک نے ایونٹ کا بائیکاٹ کیا جبکہ صرف 81 ممالک نے ان میں شرکت کی تھی۔بیجنگ اولمپکس کو کامیاب بنانے کیلئے منتظمین نے شب و روز محنت کی ہے اور وہ اسے یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔چین کے دارالحکومت میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز 8 اگست سے ہو رہا ہے جس میں 201 ممالک کے 11 ہزار مرد و خواتین ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔ سب سے زیادہ 47 تمغے ایتھلیٹکس میں رکھے گئے ہیں۔ ایتھلیٹکس میں بازی مارنے والا دستہ میڈلز ٹیبل پر نمایاں جگہ بنا سکتا ہے ۔ ایتھلیٹکس، روئنگ، بیڈمنٹن، بیس بال، باکسنگ، کینوئنگ، سائیکلنگ، ایکوئیسٹرین، فینسنگ، فٹ بال، جمناسٹک، ویٹ لفٹنگ، ہینڈ بال، ہاکی، جوڈو، ریسلنگ، سوئمنگ، واٹر پولو، سوفٹ بال، تائیکوانڈو، ٹینس، ٹیبل ٹینس، شوٹنگ، نشانہ بازی، ٹرائیتھلون، سیلنگ، والی بال اور بیچ شامل ہیں۔ چینیوں کیلئے خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے نمبر 8 کو مدنظر رکھتے ہوئے میگا ایونٹ کا افتتاح 2008ء کے آٹھویں مہینہ کی 8 تاریخ کو 8 بج کر 8 منٹ پر ہوگا۔ افتتاحی اور اختتامی تقاریب پر 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے جو ایتھنز اولمپکس کے مقابلے میں دگنی رقم ہے ۔ برڈ نیسٹ کے نام سے موسوم سٹیڈیم میں 10 ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ افتتاحی تقریب میں 75 منٹ کی پرفارمنس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ایک حصے میں چین کی قدیم تہذیب اور دوسرے میں جدید چین کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ پرفارمنس کے اختتام پر گھیم سونگ پیش کیا جائے گا چین کے لیوسیوآن اور برطانیہ کی سارہ برائٹمین کو منتخب کیا گیا۔
اولمپک گیمز میں چین کے ہاتھوں امریکی بادشاہت کو خطرہ ہے ۔ بیجنگ میں ہونے والے مقابلوں میں میزبان ملک کا سب سے بڑا دستہ شرکت کر رہا ہے جس کی وجہ سے میڈل ٹیبل پر بھی چین کا ہی قبضہ نظر آتا ہے ۔ گذشتہ اولمپک مقابلوں میں ایتھنز میں چین نے امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ چین کی 1984ء میں اولمپک گیمز میں واپسی ہوئی تھی اور اس کے 20 سال بعد یونان میں ہونے والے اولمپکس میں چین نے 32 سونے کے تمغوں سمیت 63 تمغے حاصل کرکے دھوم مچا دی تھی۔ دوسری طرف ان مقابلوں میں امریکہ نے 36 طلائی تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اب چین کا اولمپک گیمز میں 613 ایتھلیٹس کا دستہ شرکت کر رہا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا دستہ ہے ۔ اس سے قبل امریکہ کو سوویت یونین نے شکست سے دوچار کیا تھا تاہم سوویت یونین کے بکھرنے کے بعد امریکہ کو کسی بھی ملک سے کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ اب چین نے ان کھیلوں میں امریکہ کو ٹکر دینے کیلئے بگل بجا دیا ہے ۔ چین بیجنگ اولمپکس میں اپنا اب تک سب سے بڑا اولمپک دستہ اتار رہا ہے جس کی وجہ سے ماہرین نے چین کو بلامقابلہ سب سے آگے قرار دیا ہے ۔ 2000ء کے سڈنی اولمپکس میں چین نے 407 رکنی دستہ آسٹریلیا بھجوایا تھا جس نے 28 سونے ، 120 چاندی جبکہ 15 کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے ۔ سڈنی میں اس پوزیشن کے ساتھ چین پہلی بار تمغے حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تین ممالک کی فہرست میں شامل ہوا تھا۔ 2004ء کے ایتھنز اولمپکس میں چین نے 407 رکنی دستہ یونان بھجوایا جس نے 32 سونے اور 63 چاندی کے تمغے حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ پاکستان کا 35 رکنی دستہ بیجنگ اولمپکس میں شرکت کیلئے پہلے ہی چین پہنچ چکا ہے اور ہاکی کے علاوہ پاکستان کو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے ، اس لئے پاکستانی کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس سے زیادہ توقعات وابستہ کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔ البتہ ہاکی کے میدان میں پاکستانی کھلاڑی میڈل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان سوئمنگ، ایتھلیٹکس، شوٹنگ اور ہاکی میں حصہ لے گا۔چینی حکومت نے لندن کے ہائیڈ پارک کی طرز پر بیجنگ میں تین پارک بنائے ہیں۔ ان ہائیڈ پارک کو بیجنگ اولمپکس کے موقع پر مظاہروں کیلئے اوپن کر دیا گیا۔ اولمپکس کے دوران کوئی بھی شخص یا گروپ یہاں آ کر کسی کے بھی خلاف مظاہرہ کر سکتا ہے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.