UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری :
بیجنگ اولمپکس کا آغاز ہوچکا ہے اور دنیا بھر کے کھلاڑی گولڈمیڈل جیت رہے ہیں جبکہ ہماری واحد امید قومی ہاکی ٹیم کا پہلے ہی میچ میں مایوس کن آغازرہا اور انگلینڈ کے ہاتھوں 4-2 کے فرق سے ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو 56 سال بعداولمپکس مقابلوں میں برطانیہ سے پہلی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔گرین شرٹس کو ملنے والے 7 پنلٹی کارنرز پرایک بھی گول نہ ہوسکا اور فارورڈ نے بھی مایوس کن کھیل پیش کیا۔پہلے میچ میں شکست کے بعد جہاں شائقین میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے وہیں قومی ٹیم کا مورال بھی کافی ڈاؤن ہوگیاہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم بہت تیاریوں ،دعاؤں اور ارمانوں کے ساتھ بیجنگ پہنچی تھی اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ قومی ٹیم اچھا کھیل پیش کریگی لیکن ابتدائی میچ میں ملنے والی شکست سے تو بظاہریوں لگتا ہے کہ پاکستان وکٹری سٹینڈ تک نہیں پہنچ پائے گا لیکن ابھی ٹیم کے پاس کم بیک کرنے کیلئے بہت وقت ہے اور بقیہ میچز میں عمدہ کھیل پیش کرکے ٹورنامنٹ میں واپس آیا جاسکتا ہے۔
اولمپکس میں پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں ابتداہی سے برا کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف کے دوسرے منٹ میں جیمزٹنڈو نے ذیشان اینڈکمپنی کا دفاع توڑتے ہوئے گول کیپر کے دائیں جانب سے فلک لگا کرگیند جال میں پھینک دی۔ کاؤنٹرا ٹیک پر تیسرے منٹ میں گرین شرٹس کو پہلا پنالٹی کارنرملاجس پرگول نہیں ہوپایا۔ بارہویں منٹ میں انگلش ٹیم کاپہلاپنلٹی کارنر سلمان اکبر نے روک لیا۔ چودہویں منٹ میں برطانیہ کے روب موری کا ریورس سلمان اکبر روکنے میں ناکام رہے اور انگلش ٹیم کی برتری دگنی ہوگئی۔ بائیسویں منٹ میں جاوید کی ہٹ پر قومی ٹیم کو دوسرا پنلٹی کارنر ملا لیکن یہ موقع بھی ضائع ہوگیا۔چوبیسویں منٹ میں برطانوی گلین کو امپائر نے گرین کارڈ دیا۔اس کے دو ہی منٹ بعد پاکستان کے محمد وقاص کو غلط ڈربلنگ کرنے پر یہی کارڈ ملا۔برٹش ٹیم نے اپنا تیسرا گول پنلٹی کارنر پر کیا جب 28ویں منٹ میں ایشلی جیکسن کی ڈائریکٹ ہٹ گول کیپر سلمان اکبراور محمدعمران کے درمیان سے ہوتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی۔قومی ٹیم نے 29ویں منٹ میں تیسرا پنلٹی کارنربھی ضائع کیا۔دوسرے ہاف میں میچ کے40 ویں منٹ میں وقاص کی ہٹ پرساتواں پنلٹی کارنرملالیکن قومی کھلاڑی اس بار بھی گیند جال میں پھینکنے کی ہمت نہ کر سکے۔گرین شرٹس نے دوسرے ہاف میں 49 ویں منٹ میں بائیں طرف سے جاوید کے شاٹ پاس پر شکیل عباسی کے ذریعے پہلا گول کیا۔60 ویں منٹ میں پاکستان کا دوسرا گول محمد وقاص نے ڈائریکٹ ہٹ لگاکرکیا ۔63 ویں منٹ میں برطانیہ نے چھٹے پنلٹی کارنرپر گول کیااس سے پہلے پنلٹی کارنر پش سلمان اکبر نے روکی لیکن گول کیپر سے ریفلیکٹ ہو کر باہر جانے والی گیند کوپاکستانی دفاعی کھلاڑی کلیئر نہ کر سکے اورایک فٹ کے فاصلہ پر کھڑے برطانوی مٹ ڈیلی نے دوبارہ ہٹ لگا کر گیند جال میں پھینک دی۔ میچ کے آخری منٹ میں عباس حیدر کی لیفٹ سائیڈ سے ہٹ ڈی کے قریب پہنچ گئی لیکن امپائر نے میچ ختم کرنے کابگل بجا دیا ۔پاکستان کے میچ سے قبل ورلڈکپ فاتح جرمنی نے میزبان چین کو 4-1 سے ہرایا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے ہرا کراپنے اپنے افتتاحی میچ جیت لیے۔
پاکستانی ٹیم کا دوسرا معرکہ 13اگست کوکینیڈا کے خلاف ہے ،قومی ٹیم کو یہ میچ جیت کر اپنی پوزیشن کو بہتربنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اولمپکس میں واحد ہاکی ٹیم ہی ہے جس سے پاکستان کوئی میڈل حاصل کرسکتا ہے۔دوسری جانب اولمپک مقابلوں کے تیسرے دن تیرہ طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا اور چین تیسرے روز بھی تمغوں کی دوڑ میں سب سے آگے رہا اور مجموعی طور پر میزبان ملک 9طلائی تمغے اپنے نام کرچکا ہے جبکہ مجموعی طور چین نے 14میڈلز حاصل کیے ہیں ۔امریکہ گولڈمیڈلز کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر جہاں وہ اس نے تین گولڈ میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 12میڈلز حاصل کیے ہیں۔جنوبی کوریا اب تک چا ر گولڈمیڈلز سمیت 8تمغے جیت چکا ہے جبکہ اٹلی نے تین،آسٹریلیا جاپان اور چیک ریپبلک نے دو دو گولڈمیڈل جیت رکھے ہیں۔ بیجنگ اولمپکس کے تیسرے دن تیرہ گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا،اور بھارت نے بھی میڈلز ٹیبل پر انٹری کروا لی ہے ،دس میٹر ائیر رائفل شوٹنگ میں ابھیناف بندرانے بھارت کے لیے پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔خواتین کی چار سو میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں برطانیہ کی ریبیکا اڈلنگٹن نے سونے کا تمغہ جیت لیا ۔سو ضرب چار فری سٹائل ریلے میں طلائی تمغہ مائیکل پلپ کی امریکی ٹیم نے اپنے نام کیا۔خواتین کی57 کلوگرام جوڈو کیٹیگری میں اٹلی کی گوئیلا کوئنٹویلی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کے تیر اندازی کے مقابلے میں کوریا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔خواتین ویٹ لفٹنگ کی58 کلو گرام کیٹیگری میں چین کی چین ینگ گنگ نے سونے کا تمغہ جیت لیا ۔مردوں کے شمشیر زنی کے مقابلے میں کوریا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔مردوں کے تیر اندازی کے مقابلے میں کوریا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔خواتین کے ٹریپ فائنل میں فن لینڈ کی نمیلا مکیلا نے طلائی تمغہ جیتا۔ مردوں کے 10 میٹر سینچرائسٹ میں چین نے طلائی تمغہ جیت لیااور مردوں کی ویٹ لفٹنگ62 کلو گرام کیٹیگری میں چین کے زینگ زیانگ زینگ نے گولڈ میڈل جیتا اور اپنے نام کیا ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.