UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجاز وسیم باکھری:
ایک سال کے طویل عرصے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار ڈیکن بٹیسٹاایک بار پھر اپنے کاندھے پر ورلڈہیوٹ ویٹ چیمپئن شپ کی بیلٹ سجانے میں سرخروہوگئے ۔بٹیسٹانے سائبر سنڈے ایونٹ میں کرس جریکوکوشکست دیکر اپنے کیرئیر میں چوتھی بار ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن بننے کااعزاز حاصل کرلیا ۔یوایس ائیر ویز سنٹر میں ہونیوالے سالانہ مقابلوں میں سب سے بڑی فائٹ بٹیسٹااور کرس جریکوکے مابین لڑی گئی،اس فائٹ میں حریف تو بیٹسٹا اور جریکو تھے لیکن یہ مقابلہ چھ پہلوانوں کے مابین لڑا گیا اور آخرمیں فتح بٹیسٹاکا مقدر ٹھہری۔ہوا یوں کہ اس تاریخی فائٹ سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کی انتظامیہ نے سپیشل گیسٹ ریفری کیلئے شان مائیکل ، رینڈی اورٹن اور سٹون کولڈ سٹیوآسٹن کے مابین وونٹگ کرائی جہاں سٹون کولڈ کو شائقین نے 74فی صدووٹ دیکر اس مقابلے کیلئے ریفری منتخب کیا،شان مائیکل کو 24فی صدووٹ ملے جبکہ رینڈی اورٹن کو چار فی صدلوگوں نے ووٹ کیا۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے بٹیسٹا نے جے بی ایل اور مارک ہنری کو شکست دیکر کرس جریکوکے خلاف ورلڈہیوی ویٹ چیمپئن شپ کی فائٹ لڑنے کیلے کوالیفائی کیا تھا۔ان دونوں کے مابین مقابلے کے آغاز میں سٹون کولڈ نے دونوں کو کشتی کے رولز بتائے اور دونوں کی تلاشی لی۔مقابلے کے آغاز ہی سے جریکونے بیٹسٹاپر حاوی ہونے کی کوشش کی لیکن طاقت کے طوفان بٹیسٹا نے جریکوکی ہرکوشش کو ناکام بنادیا۔14منٹ24سیکنڈ تک جاری رہنے والی اس فائٹ کے آخری لمحات میں بیٹسٹانے جریکوپر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پرجریکونے کمال پھرتی سے خود کو بچایا اور بیٹسٹا کے وار سے جریکوکے پیچھے کھڑے ریفری سٹون کولڈ سٹیوآسٹن زد میں آگئے اور رنگ سے باہر جاگرے ۔سٹون کولڈ کے باہرگرتے ہی جریکو بیٹسٹا پر حملہ آورہوا اور اسے نیچے گرانے میں کامیاب ہوگیا لیکن ریفری کے نہ ہونے سے جریکو اس موقع سے فائدہ نہ اٹھاسکا۔ لیکن اسی لمحے متبادل ریفری شان مائیکل دوڑتے ہوئے رنگ میں داخل ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کن گنتی کیلئے ”ون“اور”ٹو“تک ہاتھ مارنے کے بعد تیسری اورفیصلہ کن باری ہاتھ مارنے کی بجائے اٹھ کرکھڑے ہوگئے ۔کیونکہ شان مائیکل کی کرس جریکوکے ساتھ ذاتی رنجش چلی آرہی ہے اسی وجہ سے شان مائیکل نے تسری بار فیصلہ کن ہاتھ مارنے سے گریز کیا۔اس پر جریکوطیش میں آکر مائیکل پر جھپٹ پڑا اور اسی دوران جے بی ایل رنگ میں آکر بیٹسٹا سے لڑنا شروع کردیتا ہے ۔پھر اسی دوران رینڈی اورٹن رنگ میں داخل ہوتا ہے تو دوسری جانب بیٹسٹا جے بی ایل کو باہرپھنیک دیتا ہے ۔اتنے میں سٹون کولڈ رنگ میں دوبارہ واپس آجاتا ہے اور رینڈی اورٹن ایک ساتھ بیٹسٹا اور سٹون کولڈسے لڑنا شروع کردیتاہے ۔دوسری جانب کرس جریکو اپنی بیلٹ لیکر بیٹسٹاپر حملہ آور ہوتا ہے اور رینڈی اورٹن ریفری بن کر اسے جتوانے کی کوشش کرتا ہے لیکن بیٹسٹا ان کی کوشش ناکام بنا دیتا ہے ۔اسی دروان سٹون کولڈ طیش میں آکر رینڈی اورٹن پر اپنا داوٴاستعمال کرکے اسے باہر پھینکتا ہے تو اس بات پر جریکو سٹون کولڈ کے ساتھ تکرار شروع کردیتا ہے ۔ لیکن جیسے ہی جریکو دوسری جانب دیکھتا ہے تو بیٹسٹا موقع پاکر اسے اپنے مخصوص داوٴ ”پاور بم“ استعمال کرکے بے جان کردیتا ہے اور سٹون کولڈ فیصلہ کن گنتی پوری کرنے میں کوئی غلطی نہیں کرتا یوں بیٹسٹا انتہائی مشکل اور سخت مقابلے کے بعد کیرئیر میں چوتھی مرتبہ عالمی چیمپئن کی بیلٹ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔سائبر سنڈے مقابلوں کی دیگر فائٹس میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ٹرپل ایچ جیف ہارڈی کے خلاف اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے میں سرخرو رہے جبکہ ایک اور چیلنج فائٹ میں انڈر ٹیکر نے بگ شا کو شکست دیدی۔ بیٹسٹا کی اس تاریخی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ وہ عصر حاضر کا بہترین ریسلر ہے ،گوکہ وہ ایک سال تک چیمپئن بننے کیلئے کوششی?ں کرتا رہا لیکن اس کو کوئی کامیابی نہ مل سکی تاہم اس بار وہ ایک مرتبہ پھر اپنے حریفوں کیلئے چیلنج بن گیا ہے ۔
6فٹ چھ انچ قد اور 132کلوگرام وزن کے حامل بٹیسٹا نے جب 2000ء کے اوائل میں اپنے کیریئر کا آغاز کیاتواس وقت ہر طرف ٹرپل ایچ کا راج تھا، ٹرپل ایچ کی سربراہی میں ”ایولوشن“ گروپ ڈبلیو ڈبلیو ای کا سب سے بڑا اور مضبوط ترین گروپ تھا۔ بٹیسٹا کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں کامیابیوں اور طاقت کو رک فلیئر کی مردم شناس آنکھوں نے پہلی ہی نظر میں جانچ لیا اور اسے اپنے گروپ ”ایولوشن“ میں شامل کر کے ٹرپل ایچ کے عالمی چیمپئن اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے اس کی طاقت کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ایک وقت ایسا آیاجب بٹیسٹا اور ٹرپل ایچ ریسل مینیا 21کی رنگ میں ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے تھے جہاں بٹیسٹا نے ٹرپل ایچ کو شکست دیکر تاریخ کا دھارا بدل دیا۔اس کے بعد بھی ٹرپل ایچ اور بٹیسٹا کئی بار آنے سامنے آئے لیکن ہر بار کامیابی بٹیسٹا کا مقدر ٹھہری ۔2006کے اوائل میں بٹیسٹا مارک ہنری کے حملے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا جس سے اسے اپنے اعزاز سے دستبردار ہونا پڑا چند ماہ زیر علاج رہنے کے بعد وہ ایک بار پھر حریفوں کیلئے چیلنج کی حیثیت اختیار کرگیا اور اس نے آتے ہی ایج کو شکست دیکر دوسری بارورلڈچیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیاتاہم اسے انڈر ٹیکر کے ہاتھوں ریسل مینیا 23میں اپنی بیلٹ سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن ایک بار پھر وہ گریٹ کھالی سے بیلٹ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
رنگ میں حریف پہلوان کیلئے دہشت علامت سمجھے جانے والے بٹیسٹا عام زندگی میں انتہائی شفیق نرم دل انسان ہیں۔بٹیسٹا کا بچپن انتہائی غربت اور مفلسی میں گزرا،بٹیسٹا اپنی زندگی کے ابتدائی ایام کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ”میں نے فٹ پاتھ پر بھی راتیں گزاریں ہیں “ماں باپ کی آپس میں علیحدگی ہوجانے سے بٹیسٹا کی تعلیم و تربیت خاصی متاثر ہوئی اور وہ بچپن ہی سے محرومیوں کا شکار رہے ۔غربت کی وجہ سے وہ جم میں ملازمت کرتے رہے اور یہیں ان کے دل میں ریسلر بننے کی امنگ پیدا ہوئی۔گزشتہ برس انگلینڈ آمد کے موقع پر ”دی سن “اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں بیٹسٹانے پہلی بار اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔ بیٹسٹا کئی بارڈبلیوڈبلیو کی پالیسوں پر تنقید بھی کرچکے ہیں جن میں بچوں کے سامنے خونریز مقابلے نہ کرانے کی سفارش کی گئی اور اس کے علاوہ بٹیسٹا رنگ میں کھڑے ہوکر ڈئیلاگ بولنے کے بھی شدید مخالف ہیں ۔18جنوری 1969کو پیدا ہونے والے بٹیسٹا کے والدین کا تعلق یونان اور فلپائن سے ہے ۔بٹیسٹا نے اپنی زندگی میں اب تک دو شادیاں کیں ہیں انہوں نے 1998میں امریکی نڑاد جاپانی لڑکی سے شادی کی جس سے ان کی بیٹیاں ہیں۔پہلی بیوی اینجی کینسر کے وجہ سے انتقال کرچکی ہیں جبکہ دوسری شادی ایک امریکی لڑکی سے کی جس سے اب علیحدگی ہوچکی ہے ۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ذاتی زندگی میں بے پناہ تلخیاں دیکھنے والے بٹیسٹا کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے طاقتور ترین ریسلر میں ہوتا ہے جو حریف کو خوفناک داوٴپیچ اور مہارت سے چند ہی منٹوں میں زیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بٹیسٹا کی کامیابیوں میں طاقت کے ساتھ ساتھ اس کے چار مخصوص داوٴکا بھی بہت بڑا عمل دخل ہے جو مخالف پہلوان کو بے بس کردیتے ہیں جن میں ”بٹیسٹا بم“اسپین بلیسٹر“اسپیئر“پاور سلم اور فرنٹ پاور سلم یہ ایسے داوٴہیں جب ایک بار ان کا استعمال کیا جاتا ہے تو حریف ریسلر کے پاس ان سے بچ نکلنا ناممکن ہوتا ہے ۔ اس کامیابی سے ایک بار پھر اس کی رنگ میں شہنشاہت کا آغاز ہوگیا ہے اور دیکھنا ہوگا کہ وہ کتناعرصہ یہ اعزاز اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہتاہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ بیٹسٹا کو شکست دینا ناممکن تو نہیں لیکن مشکل ضرورہے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.