UrduPoint Sports

كھیل >> شعیب اختر

اعجاز وسیم باکھری :
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج پہلا ون ڈے کھیلا جارہا ہے آسٹریلیا کی ٹیم کو رکی پونٹنگ ،مائیکل ہسی ، مچل جانسن اور سپیڈسٹار بریٹ لی کی خدمات حاصل نہیں ہیں ناقدین ان چار بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں کینگروز کو کمزور قرار دے رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستانی ٹیم کودیکھیں تو شعیب اختر کافی عرصے کے بعد واپس آئے ہیں لیکن ان کی فٹنس کے بارے میں متضاد اطلاعات آرہی ہیں شعیب اختر کے علاوہ باؤلنگ کے شعبے میں عمرگل اور سہیل تنویر بھی قابل اعتماد باؤلرز ہیں جبکہ پاکستان کی بیٹنگ میں بھی کپتان یونس خان اور سلمان بٹ کے علاوہ کسی دوسرے بلے باز نے ماضی قریب میں بڑی اننگ نہیں کھیلی۔ اس طرح ان دونوں بلے بازوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کو سنبھالا دیں اس سیریز میں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ میں سٹار بلے باز محمد یوسف کی کمی نمایاں نظر آئے گی۔ پاکستان کے پاس یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ آسٹریلوی ٹیم کو شکست سے دوچار کرے پاکستان سے ورلڈکپ کی میزبانی واپس لئے جانے کا ردعمل پاکستانی ٹیم کو ورلڈچیمپئن آسٹریلیا کو ناکوں چنے چبوا کر دینا ہو گا اور پاکستان کی کامیابی سے دنیائے کرکٹ اور آئی سی سی کو عالمی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہو جائے گا ناقدین کے مطابق اس سیریز کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے ایک بات ضرور ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل گئے تو پھر فتح پاکستان کی ہی ہو گی اس کیلئے ضروری ہے کہ تمام کھلاڑی خوب محنت سے کھیلیں کھلاڑیوں کو ایک بات اپنے ذہن میں رکھنا ہو گی کہ کرکٹ بورڈ کی سست روی کا بدلہ انہوں نے فتح کی صورت میں چکانا ہے لیکن اگر ہمارے کھلاڑیوں نے بورڈ کی طرح سست روی کا مظاہرہ کیا تو پھر ٹیم کا حال بھی پی سی بی جیسا ہی ہو گا وکٹ کو دیکھتے ہوئے امید کی جارہی ہے کہ پاکستان ٹیم اس سیریز میں کچھ بہتر پرفارم کرے گی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا پتہ تو آج گراؤنڈ میں چل ہی جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلوی ٹیموں کے درمیان اب تک 74 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جن میں 43 میں آسٹریلیا جبکہ 27 میں پاکستان فاتح رہا۔ ایک میچ ٹائی جبکہ باقی تین میچوں کا کوئی رزلٹ نہیں نکلا۔ اس طرح دونوں ٹیموں کے درمیان جیت کی اوسط کے لحاظ سے آسٹریلیا کی جیت تناسب 61.26 جبکہ پاکستان کی فتح کا تناسب 38.78 ہے دونوں ٹیموں کے مابین آخری ایک روزہ میچ سڈنی میں 2005ء میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو انضمام الحق کی قیادت میں 31 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین انفرادی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو بلے بازوں میں ماضی کے عظیم پاکستانی بیٹسمین جاویدمیانداد 35 میچوں میں 1019 رنز بنا کر سرفہرست ہیں انہوں نے 7 نصف سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان سٹیووا 43 میچوں میں 1003 رنز بنا کر دوسرے نمبر ہیں۔ آسٹریلیا کے مائیکل بیون اورپاکستان کے انضمام الحق بالترتیب 9،9 نصف سنچریاں سکورکرچکے ہیں جبکہ ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ میتھیوہیڈن کے پاس انہوں نے نیرونی کینیا میں پاکستان کے خلاف اپنی اننگز کے دوران6 چھکے لگائے جبکہ شاہدآفریدی 4 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف چار سال بعد مدمقابل آرہی ہے اور پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آسٹریلیاکے خلاف سیریز کامعرکہ سرکرنے کے لیے مضبوط بولنگ لائن پرانحصارکرنے کافیصلہ کیا ہے اورفاسٹ بولرشعیب اختر کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔33 سالہ فاسٹ بولرکا کیریئر تنازعات اور انجریز سے بھراہوا ہے لیکن شعیب اختر پاکستان ٹیم میں مستقل جگہ حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ لاہور میں سری لنکا ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی ٹیم ہوم سیریز نیوٹرل گراوٴنڈ پر کھیل رہی ہے پاکستان کرکٹ تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے لیکن پی سی بی کے حکام نے قومی کرکٹ کے بحران کو کم کرنے اورکھلاڑیوں کوانٹرنیشنل کرکٹ فراہم کرنے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سیریز نیوٹرل گراوٴنڈ پرکرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دبئی سپورٹس سٹی پر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج ہورہا ہے یہ جدیدسٹیڈیم پہلی بارکسی انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کررہاہے ۔25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا یہ گراوٴنڈ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کی میزبانی کرے گا۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم یہ سیریزجیتنے کے لیے پر عزم ہے ، رکی پونٹنگ، مائیکل ہسی، بریٹ لی اور مچل جانسن کے بغیرآسٹریلوی ٹیم کواہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں چار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں یونس خان سیریزکو اپنے نام کرناچاہتے ہیں پاکستان کی ٹیم کی اننگزکا آغاز سلمان بٹ کے ساتھ ناصرجمشید کریں گے ۔ یونس خان، مصباح الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، کامران اکمل پر مشتمل بیٹنگ لائن اپ لو باوٴنس والی وکٹ پر بڑا سکور بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاکستان کے فاسٹ بولر اٹیک کی ذمہ داریاں عمرگل، شعیب اختر اور سہیل تنویر نبھائیں گے ۔ ریگولرآف سپنرسعید اجمل، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی موجودگی میں بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے ہر میچ کا آغاز صفر سے کرنا ہوگا۔ سیریزکے لیے تمام کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ آئے ہیں اور جیت کے لیے پر جوش ہیں۔آسٹریلیا کے لیے پاکستان کو ہرانا آسان نہیں ہوگا یونس خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم اپنے حریف کو آسان نہیں سمجھتی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے گی لیکن فلڈلائٹس میں بیٹنگ کرنا مشکل ہو گا حالانکہ کیوریئر اوس سے بچنے کے لیے اسپرے کرے گا تاہم فلڈ لائٹس میں ہدف کا تعاقب آسان نہیں ہو گا۔ یونس خان آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بولروں کو اپنا اصل ہھتیار قرار دے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ذرائع کے مطابق عمر گل پاکستان کے نمبر ایک بولرہوں گے لیکن شعیب اختر جنوری کے بعد ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے مین بولر ہوں گے ۔ گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد شعیب اختر پاکستان کو فتح دلوانے کے لیے پر عزم ہیں۔ مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم اپنے آل راوٴنڈر اینڈریو سائمنڈز اور شین واٹسن سے اچھی کارکردگی کی توقع کر رہی ہے ، کوچ ٹم نیلسن کا کہنا ہے کہ لوگ جنوبی افریقا کے خلاف ہماری لگاتار دو سیریز کا تذکرہ کر رہے ہیں لیکن ہم 200 دن سے مصروف ہیں بھارت کی سیریز سے کھلاڑیوں کوآرام کا موقع نہیں ملا ہے چار اہم کھلاڑیوں کے بغیر ہم گیارہ بہترکھلاڑی میدان میں اتاریں گے ۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.