UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ >> فیصلہ کن ٹیسٹ شروع، پاکستانی بیٹنگ کا پہاڑ پھر گر گیا

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ نپیئرمیں شروع ہوگیا ہے جہاں پاکستانی بیٹنگ کا پہاڑ ایک بارپھر دھڑم سے گرگیا اور ماضی کی طرح تمام ترذمہ داری بولرزپرآن پڑی ہے۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے223رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر47رنز بنالیے ہیں اور اُن کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔قومی ٹیم کے کپتان محمد یوسف نے نپیئرکی چمکتی دھوپ پرٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیا جوکہ درست ثابت نہ ہوسکا۔عمران فرحت کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ ٹیم کو بڑے بحران سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ورنہ کھانے کے وقفے تک 50رنز پر5وکٹیں گنوانے کے بعد محسوس ہورہا تھا کہ شاید 100رنز کے مجموعہ تک بھی رسائی بھی حاصل نہ ہو۔عمران فرحت نے اوپننگ پوزیشن پرکھیلتے ہوئے 117رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف اپنے کیرئیر کی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی بلکہ وہ بیٹ کیری کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔عمران فرحت سے پہلے بیٹ کیری کرنے کااعزاز نذرمحمد اور اُن کے بیٹے مدثرنذرکے علاوہ سعید انور کو حاصل ہے۔نپیئرٹیسٹ میں عمران فرحت کے ساتھی اوپنرسلمان بٹ 9رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانیوالے سابق کپتان جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال صرف6رنزبنانے کے بعد عجیب و غریب انداز میں کٹ کرنے کی چکروں میں گلی میں کیچ دے بیٹھے۔کپتان محمد یوسف سمیت مصباح الحق اور ان فارم بیٹسمین عمراکمل بغیر کوئی رنزبنائے آؤٹ ہوئے ،ٹیل اینڈرز میں کامران اکمل22،محمد عامر نے23اور عمرگل گل نے 24رنزبناکرعمران فرحت کے ہمراہ ٹیم کو مکمل تباہی سے بچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ کی ناکامی کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے ، گزشتہ کئی سال سے یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ چلا آرہا ہے اور ہرمیچ میں پرانی غلطیاں مسلسل دہرائی جاتی ہیں یہی سب کچھ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔اوپننگ بیٹسمینوں کی کارکردگی قدرے بہتر ہوئی تو مڈل آرڈرز کیلئے رنزبنانا مشکل ہوگیا ہے۔یونس خان کو بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے نہ صرف کپتانی سے برخاست کیا گیا بلکہ انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے ،شعیب ملک لگاتادوٹیسٹ میچز میں ناکام ہوئے تو فیصل اقبال کو موقع دیا گیا وہ بھی تارے توڑکرلانے میں کامیاب نہ ہوسکے،محمد یوسف بڑے بیٹسمین تو ضرور ہیں لیکن اُن کی بیٹنگ کارکردگی میں بھی تسلسل کا فقدان ہے۔کامران اکمل قابل اعتباربیٹسمین ہیں لیکن کبھی کبھار وہ بھی دھوکے دے جاتے ہیں،عمراکمل سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ کی جاتی ہیں وہ بھی آج صبح پہلی باربغیر کوئی رنزبنائے آؤٹ ہوگئے۔ان تمام چیزوں کو مدنظررکھ کر دیکھا جائے تو ایک عام آدمی بھی یہی مشورہ دے گا کہ ٹیم کوبیٹنگ کوچ کی اشدضرورت ہے۔لیکن پاکستان کرکٹ کے بارے میں چونکہ یہ بات عام ہے کہ یہاں وہ فیصلے کیے جاتے ہیں جوکسی دوسری جگہ تصوربھی نہیں کیے جاسکتے، اُسی تسلسل کی کڑی میں بیٹنگ کوچ کی ضرورت کو پس پشت ڈال کر وقاریونس کو بولنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کردیا گیاہے۔وقاریونس کی بطورکوچ ٹیم کے ساتھ وابستگی کی مخالفت کوئی بیوقوف ہی کریگا کیونکہ وقاریونس اپنے دورکے عظیم باؤلر تھے اور اُن کی دہشت نے کئی نامور بیٹسمین کو قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبورکردیا۔بطور بولنگ کوچ وقاریونس پاکستان کی پیس بیٹری جس میں آصف، عامر،عمرگل ،راؤف اور بے شمارنوجوان باؤلرہیں اُن کو دنیائے کرکٹ کے خطرناک باؤلر بنادیں گے اور وقارجس روز سے ٹیم کو بطور کوچ جوائن کرینگے اُس کے بعد پہلے میچ میں ہی وقارکی موجودگی کا وجودنظرآئے گا کیونکہ وہ جدید دورکے بیٹسمینوں کی خوبیوں اورخامیوں سے مکمل طورپرآگاہ ہیں اور وقاریہ علم رکھتے ہیں کہ ایک فاسٹ باؤلرکو خطرناک بنانے کیلئے کیا کیا تدبیراختیار کرنی چاہیے۔ لہذا وقارکوبولنگ کوچ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش اور قابل تعریف ہے اور اس کے ثمرات بھی پاکستان کو حاصل ہونگے لیکن کرکٹ بورڈ جہاں وقار یونس کو بولنگ کوچ بنانے کا مئوثراور درست فیصلہ کرنے جارہا تھا وہیں کسی اعلیٰ پائے کے بیٹسمین کو بھی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا جاتا تو ٹیم کیلئے انتہائی مفید فیصلہ ثابت ہوتا۔اب بھی پی سی بی کے پاس وقت ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ26دسمبرسے سٹارٹ ہورہا ہے اوروہیں پروقارٹیم کو بطوربولنگ کوچ جوائن کرینگے،تب اُن کے ساتھ کسی جدید دورکے بیٹسمین کو بھی بطوربیٹنگ کوچ تعینات کردینا چاہئے تاکہ ہمارے بیٹسمین جو ہرمیچ میں ایک ہی غلطی دہراتے ہیں اس سے بھی جان چھوٹ جائے گی اور ٹیم جس کی کارکردگی میں تسلسل نظرنہیں آتا وہ بھی واپس آجائیگا۔
بہرحال:اگر رواں ٹیسٹ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ اس وقت بظاہربہترپوزیشن میں ہے کیونکہ پہلے روزکے اختتام پراُنہوں نے بغیرکسی نقصان کے47رنزبنالیے ہیں، کل صبح کا کھیل انتہائی اہم ہوگا اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستانی پیسراس بار بھی مایوس نہیں کرینگے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.