UrduPoint Sports

كھیل >> نیا اضافہ

اعجازوسیم باکھری:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے اورآخری ٹیسٹ میں 196رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ ویسٹ انڈیز کو پاکستان نے جیت کیلئے 427رنز کا ہدف دیا جواب میں کیریبین ٹیم 230رنز پر سمٹ گئی۔ سعید اجمل اور عبدالرحمان نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بلے بازوں کو خوب پریشان کیا اور وکٹ پر ٹھہرنا دوبھرکردیا۔ گوکہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اُس میچ میں بھی سعید اجمل نے 11وکٹیں حاصل کیں اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈین بلے باز پاکستانی سپنرز کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ویسٹ انڈین بیٹسمین سپنرز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔ جس طرح پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں باؤلنگ اور بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی پیش کی اگر پہلے ٹیسٹ میں اسی طرح کرکٹ کھیلتے تو پاکستان ویسٹ انڈیز میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کرسکتا تھا لیکن بلے بازوں کی غیرذمہ داری پہلے ٹیسٹ میں آڑے آگئی اورپاکستان ایک صفرکے خسارے میں چلا گیا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے اپنی ناکامیوں اور خامیوں کا ازالہ کرتے ہوئے196رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں توفیق عمراور مصباح الحق کی سنچریوں نے بھی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تاہم زیادہ کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے جنہوں نے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو اُن کی ہوم لینڈ پر رنز کرنے کا موقع نہ دیا۔اگر پورے دورے کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان کوایک میچ پر مشتمل ٹونٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرناپڑا جبکہ ون ڈے سیریز میں 3-2سے کامیابی نصیب ہوئی اور ٹیسٹ سیریز برابری پر ختم ہوئی۔
پاکستان کا اگلہ پڑاؤ اب آئرلینڈ کے ساتھ ہے جہاں قومی ٹیم نے 28 اور30مئی کو 2ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے اور پی سی بی نے پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کو ون ڈے مقابلوں میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے یا ناکام اس کافیصلہ تو آئرلینڈ پہنچ ہوکر ہوگا لیکن آئرلینڈ کی سیریز کیا آئی ،قومی ٹیم ایک بار پھر مسائل اور تنازعات میں الجھ گئی اور یہ تنازعات کپتانی کے ایشو پر ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے ہردلعزیز کھلاڑی شاہد آفریدی کو کپتانی سے برطرف کرکے مصباح الحق کو کپتانی کیا سونپی ایک مخصوص طبقہ نہ صرف کرکٹ بورڈ کیخلاف کھڑا ہوگیا بلکہ شاہد آفریدی کو بچانے کیلئے بھی ان کی کوششیں تیز ہوگئیں اور یہ کوششیں پہلے تو مثبت انداز میں ہوتی تھیں لیکن اب ان کوششوں نے سیاست کا رخ اختیار کرلیا ہے اور صوبائی تعصب پرستی ایک طویل عرصہ بعد اپنے عروج پرپہنچ چکی ہیں۔ شاہد آفریدی جو کہ پاکستان کے واحد سپرسٹار کرکٹر ہیں اور شاید شعیب اختر کی عدم موجودگی میں لوگ محض اب شاہدآفریدی کو دیکھنے کیلئے میچز دیکھیں لیکن شاہد آفریدی نام نہاد تبصرہ نگاروں کے ہتھ چڑھ گئے ہیں اور اپنے کیرئیر کا ایک اور غلط فیصلہ کرنے پر سوچ رہے ہیں۔ چار دن پہلے پی سی بی کے ایک قابل اعتبار ذرائع نے ہمیں یہ بتایا کہ شاہد آفریدی دورہ آئرلینڈ سے دستبرداری کا اعلان کرسکتے ہیں اور وہ اس پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ جب ہم نے مذکورہ اہم شخصیت سے یہ سوال کیا کہ وہ ایسا کیوں کررہا ہے ،تو جواب میں یہ بتایا گیا کہ وہ کھیلنا چاہتا ہے لیکن کچھ مخصوص لوگ اس کے نام اور کیرئیر پر سیاست کرنا چاہتے ہیں جوکہ غلط روایت کو مزید تقویت بخشنے والی بات ہے۔ بعد ازاں ہم نے اپنے ذرائع سے مزید اس بات کو کنفرم کرنے کی کوشش کی کہ آیا شاہد آفریدی آئرلینڈ جائیں گے یا نہیں تاہم فی الحال اس بات کی تصدیق یا تردید تو سامنے نہیں آئی لیکن خدشات یہی ہیں کہ جارح مزاج آل راؤنڈر آئرلینڈ کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے ۔ میرے صحافتی شعبے سے وابستہ چند نام نہاد تبصرہ نگاروں نے تو آفریدی کو یہاں تک مشورہ دیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں اور اگر آفریدی نے ایسا کیا تو اس کا نہ تو اُن نام نہاد تبصرہ نگاروں کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی شاہد آفریدی کو ۔ اور پی سی بی کو تو اس سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے اور نہ ہی ٹیم پر اس کا برا اثر پڑیگا کیونکہ محمد عامراور آصف جیسے باصلاحیت باؤلرز گنوانے کے بعد کیا پاکستان کرکٹ ٹیم کلب ٹیم بن کر رہ گئی ؟ کھلاڑی آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ٹیم اپنی جگہ موجود رہتی ہے۔ شاہدآفریدی کو چاہئے کہ وہ سیاست سے باہر نکلیں اور اپنے کیرئیر کا چراغ گل کرنے کی بجائے زمینی حقائق کا جائزہ لیں اور خاموشی کے ساتھ اپنے کیرئیر کو جاری رکھیں۔ کرکٹ میں صرف کپتان ہی نہیں ہوتا باقی 10کھلاڑی بھی موجود ہوتے ہیں اور اگر کرکٹ بورڈ نے اُن کی چھٹی کرادی ہے تو موصوف کو کپتانی کیلئے سیاست کرنے کی بجائے اپنی کرکٹ کو جاری رکھنا چاہئے ورنہ جس طرح وہ گزشتہ کئی سال سے بیٹنگ کررہے ہیں اور اب ریٹائر ہوگئے تو بہت جلد لوگوں کے ذہنوں سے ان کا نام مٹ جائے گا۔
شاہد آفریدی ایک طرح کے بدقسمت کھلاڑی ہیں ، انہیں اللہ تعالیٰ نے خود کو منوانے کیلئے بے شمار مواقع عطا کیے لیکن وہ ہربار ایسی غلطی کرجاتے ہیں جس کا اندازہ انہیں بعد میں ہوتا ہوگا۔ چار سال بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ریٹائرمنٹ واپس لیکر آئے تو بورڈ نے انہیں کپتان بنا دیا مگر آسٹریلیا کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد لارڈز کے پریس کانفرنس روم میں کسی سے مشاورت کیے بغیر موصوف نے نہ صرف کپتانی چھوڑ دی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کوبھی خیرباد کہہ دیا۔ اگر یہ اُس وقت ٹیم کو اپنے ہاتھ میں رکھتے اور جذباتی نہ ہوتے تو آج سپاٹ فکسنگ کیس بھی ہمارے گلے میں نہ پڑا ہوتا کیونکہ آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بورڈ نے مجبوری کے عالم میں سلمان بٹ کو قومی ٹیم کا کپتان بنایا اور وہ جوئے میں ایسے الجھے کہ پاکستان کرکٹ کو تباہ کرکے رکھ دیا۔ آفریدی نے جو غلطی لارڈز کے پریس کانفرنس روم میں کی تھی اب وہ وہی غلطی دوبارہ دہرانے جارہے ہیں اور ایسے میں نہ صرف ان کا کیرئیر تباہ ہوجائیگا بلکہ ایک غلط روایت بھی جنم لے گی۔ شاہد آفریدی ایک اچھے آل راؤنڈرہیں اور آج کل تو ان کی باؤلنگ بھی کافی بہتر ہوچکی ہے اور انہیں نچلے نمبروں پر کھیلتے ہوئے رنز کرنے کیلئے وقت بھی ملتا ہے لہذا اپنا کیرئیر جذبات ، سنی سنائی باتیں ، نام نہاد تبصرہ نگاروں کے مشوروں اور صرف کپتانی کے ایشو کولیکر ختم نہ کریں ۔ کھلاڑی کی اُسی وقت قدر و قیمت ہوتی ہے جب وہ میدان میں ہوتا ہے اور اگر میدان سے اوجھل ہوجائے تو صرف چند دن میں بڑے سے بڑا کھلاڑی بھی ماضی کا حصہ بن جاتا ہے۔
امید ہے شاہد آفریدی ایک بار پھر جذباتی فیصلہ نہیں کرینگے اور سیاست سے باہر نکل کر اپنی کرکٹ کو جاری رکھنے کو ترجیح دیں گے۔

     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
     

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.