آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان ، دنیش کارتھک اور اومیش یادیو کی ٹیم میں واپسی ،آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور گوتم گھمبیر کو ڈراپ کردیا گیا

ہفتہ 4 مئی 2013 14:37

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2014ء) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا،دنیش کارتھک اور اومیش یادیو کی ٹیم میں واپسی ،آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور گوتم گھمبیر کو ڈراپ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے اعلامیہ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کااجلاس چیف سلیکٹرسندیپ پٹیل کی زیرصدارت ہوا جس میں میگاایونٹ کیلئے ٹیم کے حتمی ناموں کا فیصلہ ہوا۔

دنیش کارتھک اور اومیش یادیو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ،آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور گوتم گھمبیر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم میں مہندراسنگھ دھونی (کپتان)،شیکھیر دھون،ویرات کوہلی،سریش رائنا،دنیش کارتھک،مرلی وجے،روہت شرما،رویندراجدیجہ،روی چندرن ایشون،عرفان پٹھان،اومیش یادیو،بھوینشوار کمار،ایشانت شرما،اومیت مشرا اور ونے کمار شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 04/05/2013 - 14:37:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :