بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی بہتر ‘ گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر ٹاپ 10میں آگئے

جمعرات 22 جنوری 2015 12:53

بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی بہتر ‘ گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر ٹاپ 10میں آگئے

زیورخ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر ٹاپ 10 میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد پاکستان کو ایف آئی ایچ رینکنگ میں 181 پوائنٹس ملے اور ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 10 میں آگئی نئی رینکنگ میں پاکستان کی دسویں پوزیشن ہے ۔اسپین کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی ہے آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر ہے، نیدرلینڈز دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہے-

وقت اشاعت : 22/01/2015 - 12:53:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :