اسپین ‘ شہنشاہ کپ کا سیمی فائنل بارسلونا فٹ بال کلب نے جیت لیا

جمعہ 13 فروری 2015 11:48

اسپین ‘ شہنشاہ کپ کا سیمی فائنل بارسلونا فٹ بال کلب نے جیت لیا

بارسلونا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروی 2015ء)سپین میں جاری شہنشاہ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں بارسلونا فٹ بال کلب نے بی آرویال کلب کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ بارسلونا کلب کی جانب سے لیون میسی، انیستا اور ”پی کے“ نے گول کئے ‘ بی آ رویال کی کی جانب سے واحد گول ان کے سینٹر فارورڈ نے کیا۔

(جاری ہے)

دوسرا سیمی فائنل بھی ان ہی دو ٹیموں کے مابین ہوگا جو قانون کے مطابق بی آ رویال کے ہوم گراؤنڈ میں 3مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بارسلونا فٹ بال کلب کو سپورٹ کرنے کیلئے اسپنش کمیونٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد اسٹیڈیم ”کانپ نووو“ میں موجود تھی۔ سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ کے قریب شائقین اسٹیڈیم میں موجود تھے

وقت اشاعت : 13/02/2015 - 11:48:26