ورلڈ کپ 2015ء : آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر پہلا اپ سیٹ کر دیا

پیر 16 فروری 2015 11:19

ورلڈ کپ 2015ء : آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر پہلا اپ سیٹ کر دیا
نیلسن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 5ویں میچ میں آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا ۔ نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹین اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئر لینڈ ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کالی آندھی نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 304رنز بنائے ۔ لینڈل سمنز 102،ڈیرن سیمی 89اور کرس گیل 36رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

آئر لینڈ کی جانب سے ڈوکریل نے 3جبکہ کیون اوبرائن ،سورسمین اور مونی نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ آئر لینڈ نے 305رنز کا ہدف 45.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ سٹرلنگ 92،ایڈ جوائس 84اور نیل اوبرائن 79نا ٹ آؤٹ رنز کے ساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 3اور گیل اور سیمولز نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ پال سٹرلنگ کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 16/02/2015 - 11:19:06