قومی ٹیم 12 ویں ویسٹ ایشا بیس بال کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ناصر ندیم بٹ

پیر 16 فروری 2015 12:21

قومی ٹیم 12 ویں ویسٹ ایشا بیس بال کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، ناصر ندیم بٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)قومی بیس بال ٹیم کے بیٹنگ کوچ ناصر ندیم بٹ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 12 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹورنامنٹ 23 سے 28 فروری تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں5 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان،ایران، عراق، بھارت اور افغانستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کو ہیڈکوچ مصدق حنیف اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خاور شاہ ملک میں بیس بال کے کھیل کے فروغ کے لئے دن رات کوشاں ہیں، ایک سوال کے جواب میں ناصر ندیم بٹ نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والی سہولیات کی قابل تعریف کی اور ان سہولیات کو کھلاڑیوں تک فراہم کرنے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک امیتاز حسین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 12:21:26