خواتین کی3 رکنی قومی ٹینس ٹیم جونیئر فیڈ کپ میں شرکت کرے گی، خالد رحمانی

پیر 16 فروری 2015 12:28

خواتین کی3 رکنی قومی ٹینس ٹیم جونیئر فیڈ کپ میں شرکت کرے گی، خالد رحمانی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے کہا ہے کہ 3 رکنی قومی ٹینس ٹیم جونیئر فیڈ کپ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ 2 مارچ سے ملائیشیاء میں شروع ہوگا، تین رکنی ٹیم میں مہین آفتاب، حنا نوید اور علینہ آفتاب شامل ہیں ‘ محبوب احمد خان ٹیم کے ہمراہ کوچ نان پلینگ ہونگے ایک انٹروی میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور امید ہے کھلاڑی پری کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 12:28:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :