ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آئر لینڈ کے جان مونی پر غلط زبان کے استعمال پر جرمانہ

پیر 16 فروری 2015 13:57

ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آئر لینڈ کے جان مونی پر غلط زبان کے استعمال پر جرمانہ
نیلسن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16۔فروری 2015ء ) آئر لینڈ کے باؤلر جان مونی اور ویسٹ انڈین بلے باز ڈیرن سیمی پر ناذیبا الفاظ استعمال کر نے پر میچ فیس کا 30فیصدجرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیرن سیمی نے 34ویں اوور میں شاٹ کھیلنے کے بعد ناذیبا الفاظ استعمال کیے جبکہ آئر لینڈ کے جان مونی نے 45ویں اوور میں اپنی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے پر غلط زبان استعمال کی جس پر میچ ریفری نے دونوں پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کیا جسے دونوں کھلاڑیوں نے تسلیم کر لیا ۔
وقت اشاعت : 16/02/2015 - 13:57:33