پاک بھارت میچ، ایڈیلیڈ’ویران‘ ہوگیا، سڈنی میں کرسیاں چل گئیں

پیر 16 فروری 2015 14:00

پاک بھارت میچ، ایڈیلیڈ’ویران‘ ہوگیا، سڈنی میں کرسیاں چل گئیں

ایڈیلیڈ،سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء) کرکٹ کے عالمی کپ میں پاکستان اوربھارت کے ’جوڑ‘کے بعد دنیابھر سے آئے لوگوں نے واپسی کی راہ لی اور ایڈیلیڈ شہر ایک مرتبہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹ آیاہے جبکہ سڈنی میں گرین شرٹس کی شکست پر پاکستانی اور بھارتی شائقین میں کرسیاں چل گئیں جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے قبضے میں لے کر ہنگامہ آرائی کی وجہ بننے والے لوگوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پا ک بھارت میچ دیکھنے کے لیے کئی دنوں سے غیرملکیوں نے ایڈیلیڈ میں ڈیرے ڈال رکھے تھے لیکن پاک بھارت ٹاکرے کے خاتمے کے ساتھ ہی شہرکے ہوٹل خالی ہوگئی اور ایئرپورٹس پر رش لگ گیا۔ شہر کی سڑکوں پر شائقین کی ٹولیاں جابجا دکھائی دے رہی تھیں اور شہر کے مرکزی علاقے میں واقع کھانے پینے کے ایشیائی ریستورانوں پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کی شکست پر کہیں جشن اور کہیں غم کا ساسماں رہا، ایڈیلیڈ میں تو حالات قابو میں رہے لیکن سڈنی کے میری لینڈکلب میں پاک بھارت میچ دیکھنے والے آپس میں لڑ پڑے اور انہوں نے کرسیاں اور ٹیبلز پلٹ ڈالیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ کلب کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق 40 افراد اس گڑبڑ کے ذمہ دار ہیں جنہوں نے ایک چھکا لگنے پر غیرضروری طور پر جوش وخروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسیاں پھینکنی شروع کر دی تھیں۔

پاک بھارت میچ، ایڈیلیڈ’ویران‘ ہوگیا، سڈنی میں کرسیاں چل گئیں
وقت اشاعت : 16/02/2015 - 14:00:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :