بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو 2 اعزازات سے محروم کردیا

پیر 16 فروری 2015 14:19

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو 2 اعزازات سے محروم کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو 2 اعزازات سے محروم کردیا،ایڈیلیڈ کے مقام پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کوہلی ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکورکرنے والے پہلے بھارتی بیٹسمین بن گئے،تیز 22 سنچریوں کے ریکارڈمیں بھی ٹنڈولکرکوپیچھے چھوڑدیا،بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ویرت کوہلی کے ایڈیلیڈ کے مقام پر پاکستان کے خلاف دو چانسز ملنے کے بعد 107رنزکی شاندار اننگز کھیل کر ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس سے قبل کوئی بھی بھارتی بیٹسمین میگاایونٹ کے مقابلوں میں یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکاتھا۔

(جاری ہے)

جن کی طرف سے اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور 98 رنز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ 2003ء کے دوران بنایا تھا۔پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف سنچری اسکورکرنے کا اعزاز سعید انورکو حاصل ہے جنہوں نے 2003ء میں سینچورین کے مقام پر 101رنزکی شاندار اننگز کھیلی تھی جن کے بعد دوسری بڑی اننگز حالیہ میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے 76رنز بنانے کی صورت میں کھیلی ہے۔

ارتی بیٹسمین ویرت کوہلی نے ایڈیلیڈمیں پاکستان کے خلاف 107رنزکی اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکرکو ایک اور عالمی ریکارڈ سے بھی محروم کردیا ہے جنہوں نے تیز ترین 22سنچریوں کے ریکارڈمیں اْنہیں پیچھے چھوڑ دیاہے۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ایڈیلیڈ میچ میں ویرت کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 22ویں سنچری محض151ویں اننگز میں مکمل کی ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے اتنی سنچریاں اپنے کھاتے میں درج کرانے کیلئے 213اننگز کھیلی تھیں۔واضح رہے کہ بشمول ویرت کوہلی ون ڈے کرکٹ میں اب تک صرف پانچ بیٹسمینوں کو ہی 22یا اس سے زائد سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہوسکا ہے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 14:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :