چولستان جیپ ریلی کے نتائج نے تنازع کھڑا کر دیا

پیر 16 فروری 2015 14:32

چولستان جیپ ریلی کے نتائج نے تنازع کھڑا کر دیا

چولستان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) چولستان جیپ ریلی کے فائنل راوٴنڈ میں قاسم سیدی فاتح اور نادر مگسی رنر اپ قرار پائے۔ پہلے نتیجے کے مطابق قاسم سیدی نے 219 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اور 14 منٹ میں طے کرکے میدان مار لیا جبکہ نادر مگسی یہ فاصلہ دو گھنٹے 20 منٹ میں طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے لیکن ٹی ڈی سی پی نے چند گھنٹے بعد نتائج کو بدل کر جیت کو متنازع بنا دیا۔

(جاری ہے)

اسد کھوڑو دوسرے اورقاسم سعدی تیسرے نمبر پر رہے، ڈرائیوروں نے 220 کلومیٹر طویل ٹریک پرایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کی، 97 ڈرائیوروں میں ایک خاتون ڈرائیور نے بھی مردوں کے شانہ بشانہ گاڑی دوڑائی،میر نادر مگسی کی گاڑی کا ٹائر فنشنگ پوائنٹ سے 2کلو میٹر پہلے ہی پھٹ گیا۔ مگر نادر مگسی نے پھٹے ہوئے ٹائر کے ساتھ ہی فنشنگ لائن عبور کرلیسرکاری نتائج کے مطابق نادر مگسی نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 22 منٹ میں طے کرکے ٹائٹل کا دفاع کیا جبکہ قاسم سیدی تیسری اور اسد کھوڑو رنر اپ رہے۔ بی کیٹیگری میں جام کمال خان نے پہلی، سی کیٹگری میں محمد خان جبکہ ڈی کیٹیگری میں محراب خان فاتح رہے۔ نتائج متنازع ہونے پر تقریب تقسیم انعامات بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 14:32:09