آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سٹے بازوں اور جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

پیر 16 فروری 2015 14:48

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سٹے بازوں اور جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سٹے بازوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا اور اس حوالے سے مربوط اور جامع منصوبہ بندی ترتیب دی ہے۔ کرائسٹ چرچ میں جواریوں کے نیٹ ورک کو معلومات فراہم کرنے والے نامعلوم شخص کی گرفتاری کے بعد آئی سی سی نے ایک سوکے لگ بھگ مشکوک لوگوں کی فہرست جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اور ان لوگوں سے کھلاڑیوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک سو مشکوک لوگوں میں سے95بھارتی شہری ہیں۔ یہ مبینہ سٹے باز ، خوبصورت لڑکیوں کی مدد سے کھلاڑیوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان ایک سو لوگوں میں ایک بنگلہ دیشی اور سری لنکا کا شہری بھی شامل ہے۔ فہرست میں بنگلہ دیش کی دو خواتین اور ایک بھارتی اداکارہ پونم مہتا بھی شامل ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان مبینہ سٹے بازوں کی فہرست اور کوائف آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کی پولیس کو بھی فراہم کردئیے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 14:48:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :