بارسلونا،میسی نے سپینش لیگ میں 23 ہیٹ ٹرک بنادیں

پیر 16 فروری 2015 14:50

بارسلونا،میسی نے سپینش لیگ میں 23 ہیٹ ٹرک بنادیں

بارسلونا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء)سپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے لوانٹے کو5-0 سے شکست دے دی۔ میچ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔کبھی رونالڈو آگے کبھی میسی کا پلڑا بھاری رہا۔

(جاری ہے)

سپین کے شہر بارسلونا میں جاری سپینش لیگ کے میچ میں میسی نے رونالڈو کا ایک اور رکارڈ برابر کردیا۔لوانٹے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرکے سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ برابر کردیا۔دونوں اسٹارز اسپینش لیگ میں تئیس ہیٹ ٹرک اسکور کرچکے ہیں۔یہ میسی کا بارسلونا کے لیے تین سو واں میچ تھا جو انھوں نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ سلیبریٹ کیا۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 14:50:07