پاکستان کے حق میں ٹوئیٹ پر بزفیڈ ایڈیٹر تنقید کی زد میں

پیر 16 فروری 2015 16:51

پاکستان کے حق میں ٹوئیٹ پر بزفیڈ ایڈیٹر تنقید کی زد میں

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2015ء) ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست اور مصباح کی جدوجہد کے علاوہ ایک اور بھی ایسی چیز تھی جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں کے درمیان بحث کا موضوع بنی رہی۔

(جاری ہے)

یہ سلسلہ معروف ویب سائٹ 'بزفید انڈیا' کی 23 سالہ ایڈیٹر ریگا جھا کے اس ٹوئٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ چیز معنی نہیں رکھتی کہ کون جیتا ہے، پاکستانی لوگ اب بھی ہم سے زیادہ پرجوش رہیں گے جب کہ ہم ہمیشہ کی طرح ایک برے پڑوسی ہی رہیں گے۔

جھا کی یہ ٹوئٹ تھوڑی ہی دیر میں زبان زد عام ہو گئی اور انہیں متعدد ہندستانی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک ہندوستانی ٹوئٹر صارف نے تو انہیں یہاں تک کہا کہ وہ اب ہندوستان میں رہنے کی حقدار نہیں رہیں اور انہیں اب پاکستان چلے جانا چاہیے۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 16:51:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :