بھارتی شرٹ کی نمائش ، راجرفیڈرر نے پاکستانیوں سے معذرت کرلی

پیر 23 فروری 2015 18:24

بھارتی شرٹ کی نمائش ، راجرفیڈرر نے پاکستانیوں سے معذرت کرلی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23فروری۔2015ء) پاکستان کے روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیم کی شرٹ کی تعریف کرتے فوٹو سامنے آنے کے بعد ٹینس سٹار راجرفیڈرر نے پاکستانیوں سے معذرت کرلی ۔وہ یہ تعریف بلیوشرٹ کی مارکیٹنگ کے موقع پر کررہے تھے ۔فیڈرر نے دبئی اُوپن کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم نائیک کمپنی کی تھی اور کیونکہ میرے کچھ دوست بھارتی کھلاڑی ہیں اسی لئے انہوں‌نے مجھے بھارتی ٹیم کی وردی کا تحفہ بھیجا تھا۔

(جاری ہے)

میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی حمایت کرتا ہوں اور اس سے سب واقف ہیں۔ اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی مانگتا ہوں یہ فوٹو سامنے آنے کے بعد راجرفیڈرر کے پاکستانی فینز نے تشویش کااظہار کیا اور ایک بلاگر نے لکھاکہ اُس نے فیڈرر کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں اور ایک پول میں 12میں سے 10پاکستانیوں نے رائے دی کہ اُنہیں فیڈرر کے اقدام سے تکلیف پہنچی ۔ 17دفعہ ایوارڈ جیتنے والے راجرفیڈرر اور بھارتی ٹیم کا سپانسر ایک ہی ہے اور پاک بھارت میچ سے قبل راجرفیڈرر نے اپنے فیس بک پیچ پر تصویر شیئرکی تھی جس پربلیڈبلیو کے ٹیگ کے ساتھ لکھا’معزز کھیل کی تیاری کرتے ہوئے۔‘

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 18:24:09