قومی کھیل ہاکی کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر فعال کرنے کی ہدایت،

14 سال سے 18 سال کی عمر کے لڑکوں کا تربیتی کیمپ شروع کیا جائے گا

پیر 23 فروری 2015 22:07

قومی کھیل ہاکی کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر فعال کرنے کی ہدایت،

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) وزارت کھیل کی طر ف سے ضلعی حکومتوں کو جاری ایک ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو ڈسٹرکٹ کی سطح پر فعال کرنے کیلئے انڈر 14 ، 16، 18 سے کم عمر کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں جس کے لئے ضروری سامان کی فہرست مرتب کرکے وزارت کھیل کو فوری ارسال کی جائے۔

(جاری ہے)

حکم نامہ میں ضلعی آفیسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دیہی علاقوں سے انڈر نائنٹین کھلاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے میں اے سی صاحبان کی معاونت حاصل کی جائے۔

مراسلہ کے مطابق وطن عزیز میں دیہی علاقوں کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کے نظام میں بہتری لائی جائے تاکہ ٹیلنٹ ضائع ہو نے سے بچایاجائے۔ حکومت پاکستان قومی ہاکی کا فروغ چاہتی ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشنز کے تحت کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 14 سال سے 18 سال کی عمر کے لڑکوں کا تربیتی کیمپ شروع کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/02/2015 - 22:07:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :