پشاور ریجن نے انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 24 فروری 2015 17:55

پشاور ریجن نے انٹر ریجنل ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) انٹر ریجنل انڈر25 ہاکی چیمپئن شپ میں پشاور ریجن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل آج کھیلاجائے گا ، سیمی فائنل میں پشاور نے سوات کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دیدی ، تفصیلات کے مطابق صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ریجنل انڈر25 ہاکی چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوا جس میں پشاور نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوات ریجن کو صفر کے مقابلے وایک گول سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

پشاور کی طرف سے واحد گول زاہد نے پینلٹی کارنر کے ذریعے کھیل کے 8 ویں منٹ میں کیا ۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد نے مردان کو پینلٹی سٹروک کے ذریعے تین ایک سے شکست دی ، دونوں ٹیموں کے مابین مقرررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹروک کے ذریعے کیاگیا جس میں ایبٹ آباد کی طرف سے توصیف ، محمود ، تیمور نے گول کئے جبکہ مردان کی طرف سے عدیل گول کرنے میں کامیاب رہے ۔ دوسرا سیمی فائنل ایبٹ آباد اور بنوں ریجن کے مابین کھیلاجائے گا جس کی فاتح ٹیم کا فائنل میں پشاور ریجن کے ساتھ مقابلہ ہوگا ۔

وقت اشاعت : 24/02/2015 - 17:55:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :