واٹمور پاکستان کے کمزوریوں کو اجاگر کرسکتے ہیں ‘ راشد لطیف

ہفتہ 28 فروری 2015 11:21

واٹمور پاکستان کے کمزوریوں کو اجاگر کرسکتے ہیں ‘ راشد لطیف

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور مضبوطی سے آگاہ ہونے کے باعث زمبابوے اپنے کوچ ڈیو واٹمور کی معلومات سے اتوار کو برسبین میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے کہا کہ واٹمور کی بطور کوچ موجودگی سے زمبابوے کی ٹیم کو کچھ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ ہونے کے باعث ہمارے کھلاڑی ‘ان کے کھیل اور کمزوریوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں تاہم راشد لطیف نے اتوار کو ہونے میچ کے حوالے سے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دو شکستوں کے باوجود پاکستان زمبابوے کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔

انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بہت زیادہ دباؤ اور دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر وہ پھر بھی زمبابوے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم سب یہ سمجھنے میں ناکام ہوگئے ہیں کہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کھلاڑیوں کے مسائل کیا ہیں۔سابق وکٹ کیپر نے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اتوار کے میچ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز ایک دلیر بلے باز ہیں اور وہ ان حالات میں بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں، اولین دو میچز کے لیے سرفراز کو ڈراپ کرنا ایک غلطی تھی اور اب وقت ہے کہ اسے درست کیا جائے"۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو لیگ اسپنر یاسر شاہ سمیت پانچ باؤلرز کو شامل کرنا چاہئے یاسر اگر گگلیز اور سلیپرز کو درست کرسکے تو وہ زمبابوے کے بلے بازوں کے لیے کافی مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 11:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :