کوہلی سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کا موازنہ نہیں ہوسکتا، مدثر نذر

ہفتہ 28 فروری 2015 12:04

کوہلی سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کا موازنہ نہیں ہوسکتا، مدثر نذر
پرتھ (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء )سابق پاکستانی اوپنر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں شامل اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا موازنہ بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی سے نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

مدثر نذر کا کہنا تھا کہ اکمل اور کوہلی میں بہت واضح فرق ہے، پاکستانی بیٹسمین باصلاحیت ہیں لیکن ان کا موازنہ بھارتیوں سے نہیں کیا جاسکتا، کوہلی کا تقابل عہد حاضر کے دیگرکامیاب بیٹسمینوں ڈی ویلیئرز اور وارنر سے کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ عمراکمل اور احمد شہزاد نے انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جب کہ اسی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کوہلی کے سپرد تھی۔
وقت اشاعت : 28/02/2015 - 12:04:58