ورلڈ کپ2019ء میں ٹیموں کی تعداد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی

ہفتہ 28 فروری 2015 14:35

ورلڈ کپ2019ء میں ٹیموں کی تعداد کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آئی سی سی

سڈنی ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019میں ٹیموں کی تعداد کم کر نے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ورلڈ کپ کے بعد اس معاملے پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے اپنے پچھلے بیان میں کہا تھا کہ 2019 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے دس کردی جائے گی جس کے بعد ایسوسی ایٹ ممالک نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔ اب آئی سی سی کے موقف میں تبدیلی آئی ہے۔ ایسوسی ایٹ ممالک کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اس تجویز کو رد کرے ورنہ اسے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 14:35:24