ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں سے سلیکشن کیلئے پیسے لیے جاتے ہیں، محمد یوسف

ہفتہ 28 فروری 2015 14:35

ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں سے سلیکشن کیلئے پیسے لیے جاتے ہیں، محمد یوسف

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیاہے کہ ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں سے پیسے لے کر ٹیموں میں منتخب کیا جاتا ہے، میچ میں شرکت کی فیس الگ سے وصول کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔ مجھے میرے ریجن نے منتخب نہ کیا تو میں کسی اور کی طرف سے کھیلا۔ کھلاڑی ایسی باتوں کو اس لیے منظر عام پر نہیں لاتے کیونکہ انھیں آگے بھی توکرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محکموں کے سوا ہرجگہ پسند نا پسند کی بنا پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 14:35:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :