پاکستانی ٹیم ضرور ٹورنامنٹ میں واپس آئے گی،باکسرعامرخان

ہفتہ 28 فروری 2015 14:38

پاکستانی ٹیم ضرور ٹورنامنٹ میں واپس آئے گی،باکسرعامرخان

دبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ بہت ٹف ایونٹ ہے۔ پاکستانی ٹیم ضرور کم بیک کرے گی، باکسنگ کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ بہت مشکل ایونٹ ہے، پاکستانی ٹیم اگلے میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر جیتے گی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ نئے باکسرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے پاکستانی باکسرز کو یہ نوید بھی سنائی کہ وہ جلد پاکستان کا پھر دورہ کریں گے۔ باکسنگ کا ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔ چھ ماہ میں ان کی اکیڈمی کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں لگاتار دو میچز ہارجائیں تو دباوٴ کا ہونا فطری امر ہے لیکن اب ٹیم کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی کے ذریعے اعتماد بحال کرے۔دبئی کے اسپورٹس سٹی میں عامر خان نے پاک بھارت کک باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ ایونٹ میں سات مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔ بھارت نے ایک کے مقابلے میں چھ فائٹ سے ایونٹ جیت لیا۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 14:38:45