ورلڈکپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ،نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 14:38

ورلڈکپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ،نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو ہراکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

آکلینڈ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کورواں ورلڈکپ کے سب سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ کیویز نے کینگروزکو ایک سو اکیاون پرآوٹ کرکے ہدف بمشکل حاصل کیا۔آکلینڈ میں کھیلے جانیوالے پول اے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جوغلط ثابت ہوا۔

کینگروز کی ٹیم صرف ایک سو اکیاون رنز پر ڈھیرہوئی۔

(جاری ہے)

جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر بائیس ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ برینڈن میکلم نے دھواں دھار اننگزکھیلتے ہوئے چوبیس گیندوں پرتین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے پچاس رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے شانداربولنگ کرتے ہوئے آخری لمحات میں کیویز پر دباو بڑھایا۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو فاتح نہ بنوا سکے۔ اسٹارک نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ کیویز کی ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی فتح تھی جس کے بعد اس نے کوارٹر فائنل میں کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 14:38:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :