1992 ورلڈ کپ میں کیویز کی پاکستان سے شکست پر لارسن کے زخم تازہ

ہفتہ 28 فروری 2015 14:41

1992 ورلڈ کپ میں کیویز کی پاکستان سے شکست پر لارسن کے زخم تازہ
کرائسٹ چرچ (ار دو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔فروری 2015ء ) نیوزی لینڈ میں ٹیموں کے کرکٹ آپریشنز سنبھالنے والے سابق کرکٹ آل راؤنڈر گیون لارسن کو 1992ء میں پاکستان کے ہاتھوں اپنی شکست آج بھی یاد ہے۔

(جاری ہے)

گیون لارسن نے کہا کہ میں اسے فراموش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں مگر کامیابی نہیں ملتی، اس وقت بھی کیویز پاکستان کے ہاتھوں شکست سے قبل تک فتح کی راہ پر ہی گامزن تھے، انھوں نے انضمام الحق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شاندار اننگز کھیلی تھی، انتقام لینا اچھا آئیڈیا ہے، اگر اس مرتبہ بھی پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں ہمارے سامنے آیا تو بُرا نہیں مانیں گے۔
وقت اشاعت : 28/02/2015 - 14:41:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :