دوستانہ کرکٹ میچ میں ڈی سی او الیون حافظ آبادنے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 28 فروری 2015 19:42

دوستانہ کرکٹ میچ میں ڈی سی او الیون حافظ آبادنے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) ڈی سی او الیون گجرات اور ڈی سی او الیون حافظ آباد کے مابین گجرات میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ میں ڈی سی او الیون حافظ آباد نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ڈی سی او حافظ آباد محمد عثمان نے اپنی اپنی ٹیم کی قیادت کی۔20,20اوورز کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی سی او الیون گجرات 160رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈی او کوارڈ شجاع بھٹی نے سب سے زیادہ 34رنز بنائے۔ڈی سی او الیون حافظ آباد نے مطلوبہ ہدف بآسانی 17ویں اوور میں پورا کر لیا۔اننگز کی خاص بات جی اے آر سعید احمد خان کی شاندار بیٹنگ تھی۔انہوں نے انتہائی خوبصورتی سے کھیلتے ہوئے 58رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ان کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ کے اختتام پر ڈی سی او گجرات لیاقت چٹھہ نے ڈی سی او حافظ آباد محمد عثمان کو وننگ شیلڈ اور پرائز دیئے۔جی اے آر سعید احمد خان نے مین آف دی میچ شیلڈ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد سے وصول کی۔

وقت اشاعت : 28/02/2015 - 19:42:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :