ایف آربنوں زونل والی بال ٹورنمنٹ برائے نوجوانان کاآغاز کردیاگیا
ہفتہ 28 فروری 2015 23:22
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء)ایف آربنوں زونل والی بال ٹورنمنٹ برائے نوجوانان کاآغاز کردیاگیا افتتاحی میچ باران ڈیم کلب اورانگار کلب کے مابین کھیلا گیا ٹورنمنٹ میں ایف آربنوں کی 13ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں بنوں میں ایف آربنوں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے آدھمی پُل گراؤنڈ پر زونل والی بال ٹورنمنٹ برائے نوجوانان کاآغاز کردیاگیا اس سلسلے مٰیں افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرفزیکل ایجوکیشن حاجی نیکمت اللہ اورسپورٹس منیجر ایف آر بنوں نوراللہ خان وزیر تھے افتتاحی میچ باران ڈیم والی بال کلب اور انگار والی بال کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا دونوں ٹیموں نے ایک ایک راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا اور میچ کے آخری لمحات تک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایکدوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے حملے کئے تاہم انگار کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کامظاہرہ کرکے ٹورنمنٹ کاافتتاحی میچ اپنے نام کرلیا افتتاحی میچ کے مہمان حصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور یقین دلایا کہ وہ نوجوانوں کیلئے کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اُٹھائیں گے ۔
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان