روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا پیٹ میں تکلیف کے باعث میکسیکو اوپن کے سیمی فائنل میچ سے قبل دستبردار ہوگئیں

اتوار 1 مارچ 2015 14:53

روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا پیٹ میں تکلیف کے باعث میکسیکو اوپن کے سیمی فائنل میچ سے قبل دستبردار ہوگئیں

میکسیکو سٹی (اردو پوائنٹ۔تازہ ترین اخبار .1 مارچ 2015) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا پیٹ میں تکلیف کے باعث میکسیکو اوپن کے سیمی فائنل میچ سے قبل دستبردار ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میکسیکو اوپن ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈڈ ماریہ شراپوا کا مقابلہ تھرڈ سیڈڈ فرانس کی کیرولین گریشیا سے تھا تاہم پیٹ میں تکلیف کے باعث ماریہ شراپوا نے میچ سے قبل دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ اس طرح گریشیا بغیر میچ کھیلے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کی تائمہ بیکسنزکی نے بلغاریہ کی سیزل کاراٹینچیوا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-4 رہا-

وقت اشاعت : 01/03/2015 - 14:53:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :