فتح کی متلاشی بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہنگز کو نیا جوڑی دار بنالیا

منگل 3 مارچ 2015 11:34

فتح کی متلاشی بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا نے مارٹینا ہنگز کو نیا جوڑی دار بنالیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مارچ ۔2015ء ) نئے سیزن میں متوقع نتائج نہ مل پانے پر بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اب عالمی سرکٹ پر سوئس مس ماٹینا ہنگس کو اپنی جوڑی دار بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چائنیز تائپے کی سو وائی ہائش اور ثانیہ کا ساتھ محض2 ماہ ہی قائم رہ پایا، بھارتی اسٹار نے گذشتہ برس کی اختتامی ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ میں زمبابوے کی کارا بلیک کے ہمراہ ٹائٹل جیتا تھا تاہم کارا نے اپنی فیملی پر توجہ دینے کے پیش نظر کھیل سے وقتی دوری اختیار کرلی ہے، جس پر انھوں نے ہائش سو وائی کو اپنا پارٹنر بنایا تھا لیکن سیزن کے ابتدائی پانچ ٹورنامٹ میں ان کی جوڑی کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرپائی، آسٹریلین اوپن میں انھیں دوسرے رائونڈ میں شکست ہوگئی تھی۔

ثانیہ نے کہا کہ میں ہائش کے ساتھ اپنے کھیل کو ایڈجسٹ نہیں کرپارہی تھی لہذا اب میں نے تجربہ کار مارٹینا ہنگز کے ساتھ سیزن کے دیگر ایونٹس میں جوڑی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2015 - 11:34:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :