ٹیم مینجمنٹ کو میری صلاحیتوں پر بھروسہ تھا، وہاب ریاض

منگل 3 مارچ 2015 11:45

ٹیم مینجمنٹ کو میری صلاحیتوں پر بھروسہ تھا، وہاب ریاض

نیپیئر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوشی ہوئی۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان پر سخت محنت کی تھی جسے یقین تھا کہ وہ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابتداء میں گیند بیٹ پر نہیں آ رہی تھی مگر سخت محنت جاری رکھی۔ مصباح الحق کے ساتھ مل کر پچاس اوورز کھیلنے کیلئے منصوبہ بندی کی تھی۔ معلوم تھا کہ اسکور بورڈ پر زیادہ رنز نہیں تھے مگر محمد عرفان نے بھی کافی اچھی بالنگ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مین آف دی میچ ایوارڈ کو والدین سے منسوب کرنا چاہیں گے جو ان کی کارکردگی پر کافی خوش ہوں گے۔

وقت اشاعت : 03/03/2015 - 11:45:01